کے ایل شرما کی امیٹھی سے امیدواری پر پرینکا گاندھی کا اظہار مسرت، کامیابی کو یقینی قرار دیا

پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ کے ایل شرما سے ہمارے خاندان کا برسوں کا تعلق ہے۔ وہ ہمیشہ امیٹھی و رائے بریلی کے لوگوں کی خدمت میں پورے دل سے لگے رہتے تھے۔ ان کا عوامی خدمت کا جذبہ اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی / آئی اے این ایس</p></div>

پرینکا گاندھی / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے امیٹھی سے کے ایل شرما کو کانگریس کا امیدوار بنائے جانے پر سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہ کے ایل شرما کو امیٹھی سے ٹکٹ دیا گیا ہے، اس یقین کا بھی اظہار کیا ہے کہ وہ یہاں کامیاب ہوں گے۔

پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’کشوری لال شرما سے ہمارے خاندان کا برسوں کا تعلق ہے۔ وہ ہمیشہ امیٹھی اور رائے بریلی کے لوگوں کی خدمت میں پورے دل سے لگے رہتے تھے۔ ان کا عوامی خدمت کا جذبہ اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’’ آج خوشی کی بات ہے کہ کانگریس نے کشوری لال کو امیٹھی سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ کشوری لال کی وفاداری اور فرض سے لگن اس الیکشن میں ان کی کامیابی کو یقینی بنائے گی۔ بہت بہت مبارک ہو۔''


واضح رہے کہ رائے بریلی و امیٹھی کی سیٹ پر گزشتہ کئی دنوں سے قیاس آرائیاں جا رہی تھیں کہ کانگریس کس کو یہاں سے اپنا امیدوار بناتی ہے۔ آج (3 مئی) کو کانگریس نے رائے بریلی لوک سبھا سیٹ سے راہل گاندھی کو اور امیٹھی سے کشوری لال شرما کو اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ امیٹھی میں کے ایل شرما کا مقابلہ بی جے پی امیدوار اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی سے ہوگا۔

راہل گاندھی اور کے ایل شرما کے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے لیے کانگریس کے اہم لیڈران رائے بریلی اور امیٹھی پہنچ رہے ہیں۔ اب تک پرینکا گاندھی اور سونیا گاندھی پہنچ چکی ہیں۔ وہیں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے حیدرآباد سے روانہ ہوگئے ہیں.

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔