پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس میں کمی کی جائے: مایاوتی

مایاوتی نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی سرکاریں پٹرول اور ڈیزل پر اضافی ٹیکس من مانے طریقے سے بڑھا رہی ہیں، جس کی وجہ سے قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ کروڑوں لوگوں پر اس کا براہ راست بوجھ پڑ رہا ہے۔

بی ایس پی صدر مایاوتی
بی ایس پی صدر مایاوتی
user

یو این آئی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے ملک میں پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس جیسی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر آج تشویش کا اظہار کیا اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے مسلسل بڑھ رہے ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔

بی ایس پی صدر نے آج ٹویٹ کر کے کہا کہ ملک میں پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس جیسی ضروری اشیا سے سرکاری کنٹرول ہٹنے سے قیمتیں بے لگام ہو کر بڑ ھ رہی۔ اس سے غریب عام آدمی پریشان ہیں۔ صورتحال کی سنگینی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سرکار اس کا حل نکالے۔


مایاوتی نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں کہا کہ مرکزی اور ریاستی سرکاریں پٹرول اور ڈیزل پر اضافی ٹیکس من مانے طریقے سے بڑھا رہی ہیں، جس کی وجہ سے قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ کروڑوں لوگوں پر اس کا براہ راست بوجھ پڑ رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔