سوشانت سنگھ موت معاملہ کی جانچ اب قتل کے اینگل سے ہونی چاہیے: ایمس فورنسک ٹیم

ایمس فورنسک جانچ ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر سدھیر کا کہنا ہے کہ "ہمیں میڈیکل ڈیتھ انوسٹی گیشن کے لیے ضروری جانکاری چاہیے، جو ہم نے ممبئی کی لوکل ٹیم کے ذریعہ کوپر اسپتال سے طلب کی ہے۔"

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

تنویر

بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت معاملہ میں ایک نئی بات سامنے آئی ہے۔ راجدھانی دہلی واقع ایمس کی فورنسک جانچ ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر سدھیر گپتا کا کہنا ہے کہ سوشانت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کئی ساری چیزیں ادھوری ہیں، اس لیے اب قتل کے اینگل سے جانچ ہونی چاہیے۔ ڈاکٹر سدھیر نے کہا کہ ہمیں میڈیکل ڈیتھ انوسٹی گیشن کے لیے ضروری جانکاری چاہیے، جو ہم نے ممبئی کی لوکل ٹیم کے ذریعہ کوپر اسپتال سے طلب کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سوشانت سنگھ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کوپر اسپتال میں ہوا تھا۔ سی بی آئی نے ایمس سے سوشانت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور اٹوپسی رپورٹ کی جانچ کرتے ہوئے اس پر رائے طلب کی تھی اور اسی سلسلے میں ایمس کے 4 ڈاکٹروں کی فورنسک جانچ ٹیم ممبئی پہنچی اور تفتیشی عمل ہنوز جاری ہے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر سدھیر گپتا نے کہا تھا کہ قتل والے اینگل کے علاوہ سبھی ممکنہ زاویہ سے سوشانت سنگھ کی موت معاملہ کی جانچ کی جائے گی۔ انھوں نے کہا تھا کہ "ہماری ٹیم سوشانت کے جسم پر چوٹ کے پیٹرن کا جائزہ لے گی اور حالات و ثبوتوں کے ساتھ انھیں ملائے گی۔ ساتھ ہی جو اینٹی ڈپریسنٹ (دوائیں) سوشانت کو دیئے گئے تھے، ان کی جانچ بھی ایمس تجربہ گاہ میں کی جائے گی۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 26 Aug 2020, 8:20 PM