سوشانت کیس: ریا چکرورتی اور اس کے بھائی کو جیل میں گزارنی ہوں گی مزید کئی راتیں!
ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے جڑے ڈرگس معاملے میں گرفتار بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی اور اس کے بھائی شووک چکرورتی کی عدالتی حراست 20 اکتوبر تک بڑھا دی ہے۔
سوشانت سنگھ راجپوت موت معاملہ میں ان کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی اور ریا کے بھائی شووک چکرورتی کو فی الحال سلاخوں سے آزادی ملتی ہوئی نظر نہیں آ رہی ہے۔ ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے منگل کو سوشانت کی موت سے جڑے ڈرگس معاملے میں گرفتار بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی اور اس کے بھائی کی عدالتی حراست 20 اکتوبر تک بڑھا دی۔ ڈرگس سے متعلق جانچ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی جانچ کرتے وقت سامنے آیا تھا۔ بھائی-بہن کو اسپیشل این ڈی پی ایس کورٹ کے سامنے منگل کو پیش کیا گیا کیونکہ ان کی 14 دنوں کی عدالتی حراست ختم ہو گئی تھی۔
عدالت نے منگل کو ریا، شووک اور دیگر کی عدالتی حراست مزید 14 دنوں کے لیے بڑھا دی۔ ریا اور شووک چکرورتی نے بمبئی ہائی کورٹ میں ضمانت کے لیے عرضی دی تھی، جس پر آخری بحث 29 ستمبر کو جسٹس ایس وی کوتوال کی عدالت میں اختتام پذیر ہوئی۔ ضمانت کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔