سوشانت کیس: بالی ووڈ میں منشیات مافیا کے گٹھ جوڑ سے متعلق سی بی آئی-این سی بی کی مشترکہ چھان بین جاری
ممبئی کے بیلارڑ پیر علاقہ واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور این سی بی کے دفاتر میں سوشانت سنگھ راجپوت کی پراسرار موت سے متعلق تحقیقات میں زبردست سرگرمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
ممبئی: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ذریعے سے سوشانت سنگھ راجپوت کی پراسرار موت کے بارے میں تحقیقات کے 14 دنوں بعد ، بالی ووڈ میں منشیات مافیا کے گٹھ جوڑ سے متعلق سی بی آئی اور این سی بی کی گہرائی کے ساتھ مشترکہ چھان بین جاری ہے، اسی کے ساتھ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) منی لانڈرنگ کے زاویے سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔ گزشتہ دنوں سی بی آئی کی جانب سے سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریحا چکرورتی اور اس کے بھائی شوک کو متعدد بار پوچھ گوچھ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نیز ان کے والدین لیفٹیننٹ کرنل (ر) ڈاکٹر اندریجیت چکرورتی اور سنڈھیا کو بھی ممبئی میں ڈی آر ڈی او اینڈ ایئر فورس کے دفتر میں تفتش کا سامنا کرنا پڑا۔
دریں اثنا، ممبئی کے بیلارڑ پیر علاقے میں واقع، ای ڈی اور این سی بی کے دفاتر میں سوشانت سنگھ راجپوت کی پراسرار موت کے بارے میں تحقیقات مراحل میں زبردست سرگرمی دیکھی گئی ہیں۔ بالی ووڈ کی کچھ شخصیات اور سیاستدان تینوں مرکزی ایجنسیوں کی زد میں ہیں، جو اس معاملے کی تفشیش مختلف زاویوں کی سے کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران سوشانت کی فلیٹ میٹ، ریا اور سدھارتھ پٹھانی نے ایجنسیوں کو بتایا تھا کہ اداکار چرس تمباکو نوشی کرتا تھا۔ این سی بی نے ریا اور دیگر کے خلاف منشیات و غیرہ سے متعلق (این ڈی پی ایس) ایکٹ 1985 کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، جس میں دفعہ 27 بھی شامل ہے، جس میں کسی بھی نشہ آور ادویات وغیرہ مادے کے استعمال کی سزا کی وضاحت کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق این سی بی کے ڈائریکٹر جنرل راکیش استھانہ نے انسداد منشیات کی انسٹی ٹیوٹ ایجنسی کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔