سپریم کورٹ امیدواروں کے مجرمانہ ریکارڈ معاملے پر سماعت کے لئے متفق

بی جے پی رہنما اشونی اپادھیائے نے اترپردش اسمبلی الیکشن کے لئے نامزدگی کے عمل کو شروع ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے پیر کو دائر کی گئی اپنی عرضی کو ’فوری سماعت کے قابل‘ بتاتے ہوئے جلد سماعت کی اپیل کی تھی۔

سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی
سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ انتخابی میدان میں اترنے والے امیدواروں کے مجرمانہ تفصیل عوامی نہ کرنے پر متعلقہ سیاسی پارٹیوں کی تصدیق رد کرنے کے مطالبہ سے متعلق ایک مفاد عامہ کی عرضی پر جلد سماعت کے لئے منگل کو متفق ہوگیا۔ عرضی گزار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور وکیل اشونی کمار اپادھیائے نے آج چیف جسٹس این وی رمنا کی صدارت والی بنچ کے سامنے ’خصوصی ذکر‘ کے تحت جلد سماعت کا مطالبہ کیا، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

اشونی اپادھیائے نے اترپردش اسمبلی الیکشن کے لئے نامزدگی کے عمل کو شروع ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے پیر کو دائر کی گئی اپنی عرضی کو ’فوری سماعت کے قابل‘ بتاتے ہوئے جلد سماعت کی اپیل کی گئی تھی۔ عرضی گزار نے بتایا کہ ’عرضی میں سپریم کورٹ سے گہاور لگائی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو یہ ہدایت دے کہ وہ سماجوادی پارٹی (ایس پی) سمیت ان سیاسی پارٹیوں کے رجسٹریشن رد کر دے، جو الیکشن کے لئے اپنے امیدواروں کی مجرمانہ تاریخ کا انکشاف نہیں کرتے ہیں۔‘‘


اشونی اپادھیائے نے اپنی عرضی میں الزام لگایا ہے کہ اترپردیش کے اسمبلی انتخابات میں کیرانا پارلیمانی حلقے سے سماجوادی پارٹی نے ناہید حسن کو انتخابی میدان میں اتارنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ حسن ایک گینگسٹر ہے لیکن سماجوادی نے اس امیدوار کے مجرمانہ ریکارڈ کو اخبارات، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا میں شائع اور نشر نہیں کیا اور نہ ہی اس کے انتخابات کی وجہ بتائی ہے۔

عرضی گزار کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے مجرمانہ ریکارڈ کے بارے میں معلومات نہ دینا سپریم کورٹ کے فروری 2020 کے فیصلے کے خلاف ہے۔ اشونی اپادھیائے کا کہنا ہے کہ اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے وقت سیاسی پارٹیوں کے لئے متعلقہ افراد کا مجرمانہ ریکارڈ عوامی کرنا لازمی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔