کورونا وائرس کے خلاف جنگ کےلیے سامنے آیا ’سپر ہیرو‘
وزارت برائے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود نے بھی ‘سپر ہیرو’ کے ساتھ چلنے کی بات کہی ہے۔ اتنا ہی نہیں کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں سپر ہیرو کے نام سے ایک پوسٹر بھی جاری کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس (کووڈ-19) کو شکست دینے کے لیے 'سپر ہیرو' آگے آ گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ذریعہ بھی ان سپر ہیرو کی طرف دھیان دیا جا رہا ہے تاکہ انفیکشن کو آسانی سے ہرایا جا سکے۔ وزارت برائے صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے بھی سپر ہیرو کے ساتھ چلنے کی بات کی ہے۔ اتنا ہی نہیں، کووڈ-19 کے خلاف جنگ پر مبنی سپر ہیرو کے نام سے ایک پوسٹر بھی جاری کیا ہے جس میں صابن، ماسک اور الکحل والے ہینڈ سینیٹائزر کو وائرس سے مقابلہ کرنے والے سپر ہیرو کی شکل میں دکھایا گیا ہے۔
پوسٹر کے ذریعہ یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ کورونا انفیکشن سے محفوظ رہنا ہے تو صابن اور پانی سے بار بار اچھی طرح ہاتھ دھوئیں۔ باہر سے جب بھی گھر کے اندر آئیں تو ہاتھوں کو اچھی طرح سے دھونا قطعی نہ بھولیں۔ ناک، منھ اور آنکھ کو نہ چھوئیں۔ اسی طرح کووڈ-19 کے دوسرے سپر ہیرو ماسک کو بھی بہت اہم بتاتے ہوئے اس کا استعمال خود کو اور دوسروں کو انفیکشن سے بچانے کے لیے کرنے کو کہا گیا ہے۔
کورونا کا وائرس کھانسنے اور چھینکنے سے نکلنے والی بوندوں کے رابطے میں آنے سے دوسرا شخص انفیکشن کا شکار ہو سکتا ہے، اس لیے کھانستے یا چھینکتے وقت ناک اور منھ کو چھپا کر رکھنے کے لیے کہا گیا ہے اور اس کے لیے ماسک کا استعمال کرنا بہتر ہے۔ ماسک کو آسانی سے گھر پر بھی بنایا جا سکتا ہے۔
علاوہ ازیں الکحل سے بنے سینیٹائزر بھی کورونا کی جنگ میں اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے ساتھ ہی جراثیم کو ختم کرنے اور خود کو محفوظ رکھنے میں اس کا استعمال بہت ہی اثردار ہے۔ پوسٹر میں بتایا گیا ہے کہ ان تینوں سپر ہیرو کو اضافی طاقت سوشل ڈسٹنسنگ پر مکمل عمل کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
- WHO
- Lockdown
- Coronavirus
- Coronavirus in India
- Corona Deaths
- WHO Guidelines
- Super Hero
- Corona Cases in India