لاک ڈاؤن: دہلی سے گھر کے لیے پیدل نکلے 3 مزدور پہنچے موت کی آغوش میں
لاک ڈاؤن کے درمیان دہلی سے پیدل گھر جانے کے لیے نکلے فتح پور ضلع کے تین مزدوروں کی ایک سڑک حادثہ میں موت ہو گئی۔ واقعہ علی گڑھ کے مڈراک علاقہ واقع ہائیوے بائپاس پر سرزد ہوا۔
ہندوستان میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ اس درمیان لاک ڈاؤن میں دہلی سے پیدل گھر جانے کے لیے نکلے فتح پور ضلع کے تین مزدوروں کی ایک سڑک حادثہ میں موت ہو گئی۔ واقعہ علی گڑھ کے مڈراک علاقہ میں ہائیوے بائپاس پر سرزد ہوا۔ اس حادثے میں ایک ہی کنبہ کے تین مزدوروں کی موت ہو گئی۔ اس میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ حادثہ میں ایک مزدور کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ زخمی کا علاج قریب کے اسپتال میں جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : رشی کپور کے انتقال کے بعد اہل خانہ کا بیان آیا سامنے
میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق فتح پور کے رہنے والے باشندہ رنجیت سنگھ اپنے چھوٹے بھائی دنیش اور اس کی بیوی سنت کمار کے ساتھ دہلی میں رہ کر مزدوری کرتا تھا۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تینوں دہلی میں ہی پھنس گئے۔
بتایا جا رہا ہے کہ دو دن پہلے کسی طرح تینوں دہلی سے پیدل ہی گھر کے لیے نکل پڑے اور بدھ کی رات وہ علی گڑھ ضلع کی سرحد میں داخل ہو گئے۔ اس دوران انھیں گیہوں سے بھرا ایک ٹریکٹر مل گیا جس میں سبھی لوگ سوار ہو گئے۔ جیسے ہی ٹریکٹر پڑیوالی کے پاس ریلوے پل کے نزدیک پہنچا تو پیچھے سے آ رہے کنٹینر نے اسے ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں ٹریکٹر پر سوار تین مزدوروں کی موت ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں : لاک ڈاؤن میں توسیع کے امکانات لیکن کچھ نرمی کے ساتھ
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔