لاک ڈاؤن میں توسیع کے امکانات لیکن کچھ نرمی کے ساتھ

مرکزی وزارت داخلہ کے اعلان کو اس اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ کئی رعایات کے ساتھ لاک ڈاؤن کی مدت کو تین مئی سے آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

مرکزی حکومت نے کل کہا ہے کہ وہ عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے حکمت عملی کے تحت نئی رہنما ہدایات جاری کرے گی جو کہ چار مئی سے نافذ العمل ہوں گی اور ان میں کئی ضلعوں کو کئی طرح کی رعایات دی جائیں گی۔

مرکزی وزارت داخلہ نے آج ٹوئٹ کرکے کہا کہ کورونا کے خلاف مہم کے تحت لاک ڈاؤن کے سلسلے میں نئی رہنما ہدایات جاری کی جائیں گی جو کہ چار مئی سے نافذ العمل ہوں گی۔ ان میں کئی ضلعوں کو کئی رعایات دی جائیں گی۔ وزارت جلد ہی ان ہدایات کا اعلان کرے گی۔


وزارت نے ملک بھر میں کورونا وبا کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن کے سبب پیدا ہوئی صورتحال کا آج وسیع تر جائزہ لیا۔ جائزے میں یہ بات سامنے آئی کہ لاک ڈاؤن کے سبب صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے اور یہ فیصلہ لیا گیا ہے بہتری کی اس صورت کو برقرار رکھنے اور اس سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے لاک ڈاؤن کو تین مئی تک سختی سے نافذ کرنا ضروری ہے۔

وزارت کے آج کے اعلان کو اس اشارے کے طور پر دیکھا جارہا ہے کہ کئی رعایات کے ساتھ لاک ڈاؤن کی مدت کو تین مئی سے آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔وزارت داخلہ نے ملک میں مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے لوگوں کو راحت دیتے ہوئے آج ہی ریاستوں کے درمیان آمد و رفت کھولنے کی اجازت دی تھی۔


واضح رہے کہ ملک بھر میں تین مئی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے اور حکومت کو اس کے بعد کی حکمت عملی تیار کرنی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ پیر کو سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس سلسلے میں میٹنگ بھی کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 30 Apr 2020, 6:40 AM