پنجاب کے تمام اسکولوں میں 24 مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

وزیر تعلیم وجے اندر سنگلا نے کہا کہ کووڈ۔ 19 وبا کی وجہ سے تعلیمی ادارے طلبا کے لئے پہلے ہی بند کر دیئے گئے تھے اور اب ایک مہینہ کے لئے اسکول کے اساتذہ اور دیگر اسٹاف کی بھی چھٹیاں کردی گئی ہیں۔

وجے اندر سنگلا / ٹوئٹر
وجے اندر سنگلا / ٹوئٹر
user

یو این آئی

چندی گڑھ: پنجاب میں سرکاری، نیم سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں سمیت تمام اسکولوں میں 24 مئی سے 23 جون تک گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع وزیر تعلیم وجے اندر سنگلا نے آج یہاں دی۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 وبا کی وجہ سے تعلیمی ادارے طلبا کے لئے پہلے ہی بند کر دیئے گئے تھے اور اب ایک مہینہ کے لئے اسکول کے اساتذہ اور دیگر اسٹاف کی بھی چھٹیاں کردی گئی ہیں۔

حکومت وبا کے دوران لوگوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے مسلسل احتیاط برتنے کے ساتھ ساتھ مطلوبہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح طلبا کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کے علاوہ ان کی حکومت نے اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو اونچا اٹھانے کے لئے سخت محنت کی ہے جس کا داخلوں میں توسیع اور نتائج میں بہتری سے پتہ چلتا ہے۔


سنگلا نے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے گزشتہ سال سے اسکول بند ہونے کے بعد محکمہ تعلیم کے اساتذہ موبائل ایپلی کیشنوں اور ٹی وی چینلوں سمیت الگ الگ آن لائن ذرائع کی مدد سے طلبا کو پڑھا رہے ہیں۔ اس سال بھی اساتذہ نصاب آن لائن مکمل کرانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ چھٹیوں کے دوران طلبا کے ساتھ جڑے رہیں، طلبا اور والدین کو کورونا وائرس کو روکنے کے لئے حفاظتی پروٹوکول پر عملدر آمد کے لئے بیدا ر کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔