لاپرواہی اور بدانتظامی کی وجہ سے ہو رہے ہیں ایسے حادثات، ملکارجن کھڑگے نے اٹھائے گجرات حکومت پر سوالات

کھڑگے نے کہا ہے کہ گجرات کی بی جے پی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے آئے دن ایسے حادثات ہو رہے ہیں اور بے گناہ لوگوں کو جان سے ہاتھ دھو نا پڑ رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر/&nbsp; آئی اے این ایس</p></div>

تصویر/ آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے گجرات کے راجکوٹ میں آتشزدگی کے حادثے میں 27 لوگوں کی موت پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس معاملے میں جلد از جلد جوابدہی طے ہونی چاہیے اور مجرموں کو سخت سے سخت سزا دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے لاپرواہی اور بدانتظامی کی وجہ سے ایسے واقعات ہو رہے ہیں۔

ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیاہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ راجکوٹ، گجرات میں گیمنگ زون کا ہولناک سانحہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔ خبر کے مطابق اس حادثے میں اب تک 24 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں کئی معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ ہم متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔


کانگریس کے قومی صدر کھڑگے نے مزید کہا کہ میں کانگریس کارکنوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ حادثے سے متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں تاکہ متاثرین کو علاج اور معاوضہ وغیرہ میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔  انہوں نے کہا کہ گجرات حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے ایسے حادثات ہوتے رہتے ہیں جن میں معصوموں کی جانیں جاتی ہیں۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ حادثے کی جلد از جلد جوابدہی طے کی جائے اور خاطیوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

واضح رہے کہ راجکوٹ شہر کے ایک 'گیمنگ زون' میں ہفتے کی شام کو لگنے والی زبردست آگ میں بچوں سمیت کم از کم 27 افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔