پرینکا ۔ڈمپل نے وارانسی میں روڈ شو کر کے اجئے رائے کے لئے مانگا ووٹ

ایمبولنس کے جانے کی جانکاری ملتے ہی پرینکا گاندھی نے قافلے کو کنارے کرایا اور قافلے کو روک کر ایمبولنس کو آگے جانے کے لئے راستہ دیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور سما ج وادی پارٹی(ایس پی)کی رکن پارلیمنٹ  ڈمپل یادو نے ہفتہ کی شام روڈ شو کر کے انڈیا اتحا دکے کانگریس امیدوار اجئے رائے کو جتانے کی اپیل کی۔قابل ذکر ہے کہ ریاستی کانگریس صدراجے  رائے بی جےپی امیدوار اور وزیر اعظم نریندرمودی کا سامنا کررہے ہیں۔ اس سے پہلے 2019 کے الیکشن میں انہیں یہاں ہار کا بھی سامنا کرنا پڑتا تھا۔

کانگریس، ایس پی اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کارکنان اور لیڈران روڈ شو میں جمع ہونے والی بڑی بھیڑ سے کافی پرجوش نظر آئے۔ پرینکا نے روڈ شو کے دوران سب کو مبارکباد دی اور اپنے خاص انداز میں بنارس سے اجے رائے کو جیتانے کی اپیل کی۔ ڈمپل یادو نے بھی روڈ شو میں سب کو مبارکباد دی اور اپنے انداز میں انڈیا الائنس کے امیدوار اجے رائے کی جیت کی اپیل کی۔


روڈ شو وارانسی میں آدی شکتی ماں درگا کے قدیم مقدس مندر سے شروع ہوا، جہاں پہلے سے تیار گاڑی میں پرینکا گاندھی اور ڈمپل یادو کے ساتھ انڈیا الائنس کے کانگریس امیدوار اجے رائے سجے اسٹیج پر چڑھے اور سبھی کا  استقبال کرتے ہوئے روڈ شو آگے بڑھا۔ دونوں لیڈروں کو دیکھنے کے لیے خواتین، نوجوانوں کی بڑی تعداد اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھروں کی چھت پر کھڑے نظر آئے اور مختلف مقامات پر بچے، بوڑھے، خواتین اور نوجوان پرینکا گاندھی اور ڈمپل یادو کا پھولوں سے استقبال کیا۔

آدی شکتی ماں درگا  کے مندر سے روڈ شو سنت روی داس گیٹ پہنچا کہ اس درمیان ایک ایمبولنس کے جانے کی جانکاری ملی جس کی جانکارتی ملتے ہی پرینکا گاندھی نے قافلے کو کنارے کرایا اور قافلے کو روک کر ایمبولنس کو آگے جانے کے لئے راستہ دیا۔اس کے بعد روڈ شو بی ایچ یو گیٹ پر پہنچا جہاں ایس پی ،کانگریس اور عام آدمی پار ٹی کے کارکنو نے استقبال کیا۔


پرینکا گاندھی اور ڈمپل یادو کے مشترکہ روڈ شو میں لوک سبھا کے امیدوار اجے رائے موجود تھے، روڈ شو میں کئی مقامات پر پرینکا گاندھی کا استقبال کیا گیا۔پرینکا گاندھی اور ڈمپل یادو زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ پرینکا ہاتھ ہلا کر لوگوں کی خیریت دریافت کر رہی تھیں اور مختلف جگہوں پر پھولوں کے ہاروں کی وجہ سے پرینکا گاندھی بہت جذباتی ہو کر لوگوں کا استقبال کر رہی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔