نئی نسل کے جوہری صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل ’اگنی پی‘ کا کامیاب تجربہ

ٹیسٹ کے دوران مشرقی ساحل کے ساتھ واقع مختلف ٹیلی میٹری، ریڈار، الیکٹرو آپٹیکل اسٹیشنز اور ڈاؤن رینج کے جہازوں نے میزائل کی رفتار اور پیرامیٹرز کو ٹریک اور مانیٹر کیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے ہفتہ کو نئی نسل کے جوہری صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل 'اگنی پی' کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ یہ ٹیسٹ صبح 11.06 بجے اڈیشہ کے ساحل پر واقع ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے کیا گیا۔

ٹیسٹ کے دوران مشرقی ساحل کے ساتھ واقع مختلف ٹیلی میٹری، ریڈار، الیکٹرو آپٹیکل اسٹیشنز اور ڈاؤن رینج کے جہازوں نے میزائل کی رفتار اور پیرامیٹرز کو ٹریک اور مانیٹر کیا۔ میزائل نے مشن کے تمام اہداف کو مکمل درستگی کے ساتھ پورا کرتے ہوئے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔


وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کے لیے ڈی آر ڈی او کو مبارکباد دی اور نظام کی بہترین کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر جی ستیش ریڈی، چیرمین، ڈی آر ڈی او نے کئی اضافی خصوصیات کے ساتھ دوسرے ترقیاتی فلائٹ ٹیسٹ کے لیے ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی اور اسی کیلنڈر سال کے اندر مسلسل کامیابی کے لیے مبارکباد دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔