سب انجینئر سات لاکھ کی رشوت لیتے ہوئے لوک آیوکت پولیس کے ہاتھوں گرفتار

کارروائی کی قیادت کرنے والے لوک آیوکت پولیس ساگر کے ڈی ایس پی راجیش کھیڑے نے بتایا کہ ڈپٹی انجینئر منوج رچاریہ کے قبضے سے کل رقم سات لاکھ روپے رشوت کے طور پر پکڑی گئی ہے۔

رشوت، علامتی تصویر آئی اے این ایس
رشوت، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پنا: لوک آیوکت پولیس نے مدھیہ پردیش کے پنا میں محکمہ تعمیرات عامہ کے ایک سب انجینئر کو 7 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ لوک آیوکت پولیس ساگر کی ٹیم نے کل دیر شام ایگزیکٹیو انجینئر، پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ، پنا ڈویژن کے دفتر میں یہ کارروائی کی۔ بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی انجینئر منوج رچاریہ نے یہ رشوت ٹھیکیدار بھرت ملن پانڈے سے زیر تعمیر سڑک کی جانچ اور زیر التواء بلوں کی ادائیگی کے عوض مانگی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ کل دیر شام شکایت کنندہ ٹھیکیدار محکمہ تعمیرات عامہ کے دفتر پہنچا اور وہاں موجود ڈپٹی انجینئر منوج رچاریہ کو رشوت کے طور پر نقد رقم اور چیک سونپا۔ اس دوران قریب ہی تعینات لوک آیوکت پولیس کی ٹیم نے ٹھیکیدار کا اشارہ ملنے پر دفتر پر چھاپہ مارا اور ڈپٹی انجینئر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔


کارروائی کی قیادت کرنے والے لوک آیوکت پولیس ساگر کے ڈی ایس پی راجیش کھیڑے نے بتایا کہ ڈپٹی انجینئر منوج رچاریہ کے قبضے سے 500-500 کے نوٹوں کے دو بنڈل ایک لاکھ روپے نقد، یونین بینک کے چار لاکھ اور دو لاکھ روپے کے دو چیک، اس طرح کل رقم سات لاکھ روپے رشوت کے طور پر پکڑی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔