اتراکھنڈ: دہرادون میں ایک طالب علم کورونا پازیٹو، دو دن کے لئے اسکول بند
اتراکھنڈ کے محکمہ تعلیم نے دہرادون کے برائٹ لینڈ اسکول کو ایک طالب علم کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد اسکول کو دو دن کے لیے بند کرنے کا نوٹس دیا ہے۔ اسی کے ساتھ پروٹوکول پر عمل کرنے کی ہدایات ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں نے تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ خاص طور پر بچوں میں انفیکشن کے پھیلاؤ نے لوگوں کو مزید خوفزدہ کر دیا ہے۔ دہلی-این سی آر کے علاوہ دیگر ریاستوں میں بھی بچوں میں کورونا انفیکشن پھیل رہا ہے۔ تازہ ترین معاملہ اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرادون میں سامنے آیا ہے۔ یہاں کے ایک اسکول میں ایک طالب علم کے کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔
اتراکھنڈ کے محکمہ تعلیم نے دہرادون کے برائٹ لینڈ اسکول کو ایک طالب علم کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد اسکول کو دو دن کے لیے بند کرنے کا نوٹس دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسکول میں ماسک پہننے، جسمانی دوری، ہاتھ دھونے اور دیگر کورونا پروٹوکول پر عمل کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ یہ جانکاری سی ایم او ڈاکٹر منوج اپریتی نے دی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔