پی ایم مودی کی ریلی کے مقام سے کچھ ہی فاصلے پر مشتبہ دھماکہ خیز مواد برآمد! پولیس تفتیش میں مصروف

وزیر اعظم نریندر مودی آج جموں و کشمیر کے دورے پر ہیں۔ پی ایم مودی جموں کے سانبہ ضلع میں منعقد ہونے والے پنچایتی راج ڈے پروگرام میں شرکت کریں گے اور وہ ملک بھر کی تمام گرام سبھاؤں سے بھی خطاب کریں گے۔

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

جموں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی سے پہلے مشتبہ دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ خیز مواد پی ایم کی ریلی کی جگہ سے 12 کلومیٹر کے فاصلے پر ملا ہے۔ جموں کے بشناہی کے لالیاں گاؤں میں کھلی زرعی زمین میں ایک مشتبہ دھماکہ کے بارے میں گاؤں والوں نے پولیس کو اطلاع دی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کہا کہ بجلی گرنے یا آسمانی پتھر کے گرنے کا شبہ ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ پی ایم مودی کی ریلی دوپہر میں ہونے والی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج جموں و کشمیر کے دورے پر ہیں۔ پی ایم مودی جموں کے سانبہ ضلع میں منعقد ہونے والے پنچایتی راج ڈے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم قومی پنچایتی راج ڈے کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ وہ ملک بھر کی تمام گرام سبھاؤں سے بھی خطاب کریں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم ہزاروں پنچایت نمائندوں سے بات چیت کریں گے اور ملک کی تمام پنچایتوں کو جنہوں نے اپنے علاقے میں بہترین کام کیا ہے ان کو اعزاز سے بھی نوازا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔