دہلی-این سی آر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم ہوا خوشگوار

دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں صبح سے تیز ہواؤں کے ساتھ شروع ہونے والی بارش نے موسم بدل دیا ہے، جس سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے۔ اس دوران کئی مقامات پر درخت کے گرنے کی اطلاعات ہیں۔

دہلی میں بارش، تصویر قومی آواز/ ویپن
دہلی میں بارش، تصویر قومی آواز/ ویپن
user

قومی آواز بیورو

ملک کی راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے ساتھ ساتھ شمالی ہندوستان میں کئی مقامات پر تیز رفتار ہواؤں اور صبح کے وقت ہوئی بارش کی وجہ سے موسم نے زبردست کروٹ لے لی ہے۔ ہوا کی رفتار خطرناک کی وجہ سے دہلی این سی آر میں کئی مقامات پر درخت اکھڑ گئے ہیں۔ درخت گرنے سے کئی علاقوں میں سڑکیں بند ہوگئیں۔ جس سے لوگوں کو پریشانی ہو رہی ہے۔

دہلی-این سی آر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم ہوا خوشگوار
دہلی-این سی آر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم ہوا خوشگوار
دہلی-این سی آر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم ہوا خوشگوار
دہلی-این سی آر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم ہوا خوشگوار
دہلی-این سی آر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم ہوا خوشگوار
دہلی-این سی آر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم ہوا خوشگوار

اس دوران دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ ہوائی اڈے نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں تمام مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پرواز کی تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لیے اپنی ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے اورنج الرٹ جاری کرتے ہوئے تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی تھی اور کہا تھا کہ اگلے دو روز تک گرمی سے راحت ملے گی۔ محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں درجہ حرارت معمول سے ایک ڈگری کم رہے گا۔ لیکن آج صبح کی بارش اور تیز ہواؤں نے درجہ حرارت میں تین ڈگری کمی کر کے 23.1 ڈگری سیلسیس کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔