کورونا: مہاراشٹر میں ایک بار پھر سخت پابندیاں عائد، دکانوں کے اوقات میں کمی کا فیصلہ

سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مہاراشٹر کے تمام اضلاع میں ہفتہ وار پوزیٹویٹی ریٹ اور آکسیجن بستر کے دائرہ کار میں تبدیلی کر کے تیسری سطح کی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ مہاراشٹر ادھو ٹھاکرے / یو این آئی
وزیر اعلیٰ مہاراشٹر ادھو ٹھاکرے / یو این آئی
user

یو این آئی

ممبئی: مہاراشٹرمیں ادھو ٹھاکرے حکومت نے کورونا کے ڈیلٹا پلس ویرئنٹ کے بڑھتے ہوئے خطرے کی وجہ سے ریاست میں ایک بار پھر سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔ ریاستی حکومت نے اس سلسلے میں آج ایک نیا حکومتی حکم نامہ جاری کیا ہے۔ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی زیرصدارت اجلاس میں سخت پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ لہذا، آج سے ریاست میں ایک بار پھر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مہاراشٹر کے تمام اضلاع میں ہفتہ وار پوزیٹویٹی ریٹ اور آکسیجن بستر کے دائرہ کار میں تبدیلی کر کے تیسری سطح کی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ اگر تیسرے درجے کی پابندیوں کو سخت کرنا ہے تو مقامی انتظامیہ فیصلہ کر سکتی ہے۔ سطح 3 میں، ضروری دکانوں اور اداروں کو صبح سے سہ پہر 4 بجے تک کھولنے کی اجازت ہے۔ لہٰذا غیر ضروری دکانوں اور اداروں کو پیر تا جمعہ سہ پہر چار بجے تک ہی کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔


کورونا کے ڈیلٹا پلس ویرئنٹ کی قسم ریاست میں پائے جانے کی وجہ سے ریاستی حکومت نے مہاراشٹر میں اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔ ریاست میں پائے جانے والے ڈیلٹا پلس کے مختلف 21 مریضوں میں سے ایک 80 سالہ مریض کی موت ہوگئی۔ مہاراشٹرا کی حکومت نے یہ پابندیاں کورونا کے ڈیلٹا پلس کے اثرات کو روکنے کے لئے عائد کی ہیں۔ تیسری سطح پر پابندیاں ریسٹورنٹ اور ہوٹلوں کو شام 4 بجے تک 50 فیصد گنجائش پر کھلے رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ہوٹل ویکینڈ کے آخر میں دو دن یعنی ہفتہ اور اتوار کو کھلے نہیں رہیں گے، البتہ پارسل کی ہوم ڈیلوری کی سہولت رہے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔