انجیکشنوں کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو: دگ وجے
سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ اس سلسلے میں میڈیا رپورٹس پوسٹ کیں اور کہا کہ ان 'شیطانوں' کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔
بھوپال: کانگریس کے سینئر رہنما دگ وجے سنگھ نے رمیڈیسیور انجیکشن کی بلیک مارکیٹنگ کے معاملے میں ملزم بنائے گئے بھوپال کے نجی اسپتال کے منیجر آکاش دوبے سمیت چار ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ اس سلسلے میں میڈیا رپورٹس پوسٹ کیں اور کہا کہ ان 'شیطانوں' کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔
بھوپال کے کولار تھانہ نے یہاں جے کے میڈیکل کالج اسپتال کے منیجر آکاش دوبے سمیت چار افراد کو ملزم بنایا ہے۔ ایک ریٹائرڈ پولیس آفیسر کا بیٹا آکاش مفرور ہے اور تین دیگر ملزمان انکت سلوجا، دلپریت سلوجا اور آکرش سکسینہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جے کے اسپتال سے تعلق رکھنے والا مرکزی ملزم دوسرے ملازمین کی مدد سے انجیکشن میں ہیرا پھیری کرکے ریمیڈیسیور انجیکشن ضرورت مندوں کو 25-25 ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا۔ در حقیقت اس انجیکشن کی زیادہ سے زیادہ قیمت تین ہزار روپے سے کچھ زیادہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان ملزمان کے خلاف نیشنل سیکورٹی ایکٹ (راسوکا) کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔