تلنگانہ میں لاک ڈاون کا پانچواں دن، عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نظر آئی، سماجی فاصلہ ندارد

لنگانہ میں پانچویں دن بھی لاک ڈاون پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ اتوار ہونے کے سبب عام دنوں کے مقابلہ زیادہ تعداد میں لوگ سڑکوں پر نظر آئے

حیدرآباد میں سبزی خریدتے لوگ / یو این آئی
حیدرآباد میں سبزی خریدتے لوگ / یو این آئی
user

یو این آئی

حیدرآباد: تلنگانہ میں پانچویں دن بھی لاک ڈاون پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ اتوار ہونے کے سبب عام دنوں کے مقابلہ زیادہ تعداد میں لوگ سڑکوں پر نظر آئے۔ سبزیوں، چکن، مٹن کی خریداری کے لئے گاہکوں کا ہجوم دیکھا گیا۔ کئی مقامات پر سماجی فاصلہ کے اصول نظر انداز کر دیئے گئے۔ کئی مقامات پر لاک ڈاون میں نرمی کے وقت دس بجے دن کے بعد بھی لوگ خریداری کرتے ہوئے نظر آئے تاہم پولیس کی جانب سے مداخلت کرتے ہوئے ان کو واپس بھیجا گیا۔

حیدرآباد میں لاک ڈاؤن
حیدرآباد میں لاک ڈاؤن
RAO

پولیس نے کہاکہ حکومت کی ہدایت کے مطابق لاک ڈاون پر عمل کیاجارہا ہے۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں ہی محدود رہیں اور انہتائی ضروری کام ہوتو ہی گھروں سے نکلیں تاکہ موذی مرض کورونا کے سلسلہ کو توڑا جاسکے۔پولیس نے کہاکہ صبح 6 بجے سے 10بجے کے درمیان لاک ڈاون میں نرمی دی جارہی ہے تاہم تقریباً 9.30 بجے دن تک بھی عوام کا ہجوم بازاروں میں دیکھاجا رہا ہے۔


شہر کے کئی مقامات پر لگائے گئے چیک پوسٹوں پر پولیس کی جانب سے لاک ڈاون کے اوقات کے بعد گاڑی سواروں کو روکاجارہا ہے اور ضروری کام کے سلسلہ میں گھروں سے جانے والے افراد جو پاس رکھتے ہیں کو ہی جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ساتھ ہی ڈاکٹرس،نرس،مریض اور ایسے افراد جن کو لاک ڈاون سے استثنی حاصل ہے کو ہی جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔پولیس نے نشاندہی کی کہ گذشتہ روز کے مقابلہ گھروں سے نکلنے والے افراد کی تعداد میں آج کمی درج کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔