یاترا بند کرو، ماسک پہنو، کورونا پھیل رہا ہے! یاترا کو روکنے کے لئے بہانے بنائے جا رہے ہیں، وزیر صحت کے خط پر راہل گاندھی کا ردعمل
راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں (مودی حکومت) نے مجھے خط لکھا ہے کہ کورونا آ رہا ہے، یاترا بند کرو۔ اب یاترا روکنے کے لئے بہانے بنائے جا رہے ہیں۔
نوح (میوات): کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے جمعرات کو ہریانہ کے نوح (میوات) میں مودی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ کے خط پر بھی ردعمل ظاہر کیا۔ راہل گاندھی نے کہا ’’ مجھے خط موصول ہوا ہے کہ یاترا بند کرو، کووڈ آ رہا ہے۔ یہ یاترا روکنے کے لئے بہانہ بنایا جا رہا ہے۔ آپ کتنی ہی کوشش کریں ہم ٹوٹنے والے نہیں ہیں۔’’
راہل گاندھی نے کہا ’’انہوں (مودی حکومت) نے مجھے خط لکھا ہے کہ کورونا آ رہا ہے، یاترا بند کرو۔ اب یاترا روکنے کے لئے بہانے بنائے جا رہے ہیں۔ بہانے بن رہے ہیں کہ ماسک پہنو، یاترا بند کرو، کورونا پھیل رہا ہے۔ یہ سب بہانے ہیں۔ یہ ہندوستان کی سچائی سے ڈر گئے ہیں۔‘‘
مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ہندوستان بزدل ملک نہیں ہے اور یہ کسی سے ڈرنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو ٹوٹنے نہیں دیں گے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اگر ہریانہ میں ہماری حکومت آئی تو ہم تمام کام کریں گے۔
مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ہندوستان بزدل ملک نہیں ہے اور یہ کسی سے ڈرنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو ٹوٹنے نہیں دیں گے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اگر ہریانہ میں ہماری حکومت آئی تو ہم تمام کام کریں گے۔
راہل گاندھی نے کہا ’’جب میں لوک سبھا میں بولنے جاتا ہوں تو میرا مائیک بند کر دیا جاتا ہے۔ آپ مودی جی سے مہنگائی اور بے روزگاری پر بات کریں۔ جب کوئی نریندر مودی کے سامنے کھڑا ہوتا ہے تو نریندر مودی اس کا مقابلہ نہیں کر پاتے اور بھاگ جاتے ہیں۔ مودی جی کبھی پریس کانفرنس نہیں کرتے۔ آر ایس ایس اور بی جے پی والے غریبوں اور کسانوں سے ڈرتے ہیں۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔