کولکتہ ریپ کیس کے بعد مرکز حرکت میں، ریاستوں کو ہر 2 گھنٹے بعد لا اینڈ آرڈر کی رپورٹ دینا ہوگی

وزارت داخلہ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ رپورٹ ای میل، فیکس یا واٹس ایپ کے ذریعہ بھیجنی ہوگی۔ یہ قدم سیکورٹی کی نگرانی اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کولکتہ میں ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے واقعہ پر پورے ملک میں غم و غصہ ہے۔ مختلف ریاستوں کے ڈاکٹرز احتجاج کر رہے ہیں۔ دیگر ریاستوں میں بھی عصمت دری کے اس طرح کے واقعات سامنے آنے کے بعد امن و امان اور خواتین کی حفاظت پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ اس سب کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔

فیصلے کے تحت مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پولیس محکموں کو ہر دو گھنٹے بعد امن و امان کی صورتحال پر رپورٹ بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت داخلہ نے یہ فیصلہ ریاستوں میں بڑھتے جرائم کو دیکھتے ہوئے لیا ہے۔ اس سلسلے میں حکم کی کاپی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیج دی گئی ہے۔


بتایا جا رہا ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے یہ حکم کولکتہ کی خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کیس کے بعد ہو رہے احتجاج اور امن و امان پر اٹھ رہے سوالات کے پیش نظر جاری کیا ہے۔ اس حکم کے تحت تمام ریاستوں کو ہر 2 گھنٹے بعد ای میل، فیکس یا واٹس ایپ کے ذریعہ امن و امان کی رپورٹ بھیجنی ہوگی۔ کل یعنی17 اگست 2024 کی رات مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کی کاپی میں کہا گیا ہے کہ اب سے ہر ریاست کو اپنی جگہ پر امن و امان کی صورتحال کی اطلاع دینی ہوگی۔ یہ رپورٹ ہر 2 گھنٹے بعد مرکزی وزارت داخلہ کو بھیجنی ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔