اے آئی اے ڈی ایم کے انتخابات میں شکست کو ہضم نہیں کر پا رہی ہے: اسٹالن

اسٹالن نے کہا کہ اگر کوئی اسمبلی حلقہ وار لوک سبھا انتخابات کی جیت پر نظر ڈالے تو ڈی ایم کے مورچہ نے کل 234 سیٹوں میں سے 221 اسمبلی حلقوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کے روز کہا کہ اہم اپوزیشن اے آئی اے ڈی ایم کے حالیہ لوک سبھا انتخابات میں اپنی شکست کو ہضم نہ کر پانے پر کُلاکوریچی شراب سانحہ کے تعلق سے اسمبلی کی کارروائی میں خلل ڈال رہی ہے۔

پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹس کے لیے گرانٹ کے مطالبے پر بحث کا جواب دیتے ہوئے ایم کے اسٹالن نے کہا کہ برسراقتدار ڈی ایم کے نے اس سانحہ پر 24 گھنٹے کے اندر سخت کارروائی کرنے کے باوجود اپوزیشن پارٹی اے آئی اے ڈی ایم کے نے اس معاملے کو یومیہ بنیاد پر ایوان میں اٹھانے کی سازش رچی اور کارروائی میں خلل ڈالا۔


وزیراعلی نے کہا کہ پچھلے تین سالوں میں ریاستی حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے مختلف فلاحی اقدامات کی وجہ سے ڈی ایم کے زیرقیادت فرنٹ نے سبھی 40 لوک سبھا سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ریاستی حکومت اگلے دو سالوں میں اسی طرح کے اقدامات جاری رکھے گی اور 2026 کے اسمبلی انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کرے گی۔

وزیر اعلیٰ اسٹالن نے کہا ’’میں یہ اس لیے کہہ رہا ہوں کہ لوگوں نے ان پر اور دراوڑوں کے ماڈل ڈی ایم کے حکومت پر اعتماد ظاہر کیا ہے، جو اپنے صحیح ضمیر کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ اس پر حکمران جماعت کے ارکان نے میز تھپتھپا کر حکومت کے کام کی ستائش کی۔‘‘


وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر کوئی اسمبلی حلقہ وار لوک سبھا انتخابات کی جیت پر نظر ڈالے تو ڈی ایم کے مورچہ نے کل 234 سیٹوں میں سے 221 اسمبلی حلقوں پر بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سے ثابت ہو جائے گا کہ عوام کے دلوں میں کون ہے اور کس کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ مسٹر اسٹالن نے کہا کہ یہ بالکل واضح ہے کہ اے آئی اے ڈی ایم کے لوک سبھا انتخابات میں اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔