سری نگر- جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے ایک بار پھر بند

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ رام بن کے مہاڑ علاقے میں چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے سری نگر- جموں قومی شاہراہ کو بدھ کے روز ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔

شاہراہ، علامتی تصویر یو این آئی
شاہراہ، علامتی تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہراہ رام بن کے مہاڑ علاقے میں چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے بدھ کے روز ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دی گئی۔ ٹریفک پولیس نے بتایا کہ رام بن کے مہاڑ علاقے میں چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے سری نگر- جموں قومی شاہراہ کو بدھ کے روز ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سری نگر، جموں اور رام بن میں قائم ٹریفک کنٹرول یونٹس کے ساتھ رابطہ کرنے سے قبل اس شاہراہ پر سفر کرنے سے اجتناب کریں۔ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے مشینری اور افرادی قوت کو کام پر لگا دیا گیا ہے اور آخری اطلاعات موصول ہونے تک شاہراہ پر بڑی تعداد میں گاڑیاں در ماندہ گوئی تھی۔ ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والی تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک حسب معمول جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔