سری نگر-جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند، رام بن علاقہ میں چٹانیں کھسک آنے کے واقعات
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ رام بن کے مہاڑ علاقے میں چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے سری نگر جموں قومی شاہراہ پر اتوار کے روز ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی
سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہراہ رام بن کے مہاڑ علاقے میں چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے اتوار کے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دی گئی، ٹریفک پولیس نے بتایا کہ رام بن کے مہاڑ علاقے میں چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے سری نگر جموں قومی شاہراہ کو اتوار کے روز ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی، انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سری نگر، جموں اور رام بن میں قائم ٹریفک کنٹرول یونٹس کے ساتھ رابطہ کرنے سے قبل اس شاہراہ پر سفر کرنے سے اجتناب کریں۔
قومی شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے مشینری اور افرادی قوت کو کام پر لگا دیا گیا ہے اور آخری اطلاعات موصول ہونے تک شاہراہ پر بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنسی ہوئی تھیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی شام اگر چہ شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا تاہم درمیانی رات کو مہاڑ اور کیفٹ ایریا کے مقام پر چٹانیں کھسک آنے کے بعد شاہراہ کو پھر بند کرنا پڑا۔ ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والی تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک حسب معمول جاری ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔