سری نگر: ڈاکٹر فاروق عبداللہ پوچھ گچھ کے لئے ای ڈی دفتر پہنچے
ای ڈی نے 27 مئی کو ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام ایک سمن جاری کیا تھا جس میں ان سے 31 مئی کو ای ڈی کے دفتر میں حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔
سری نگر: نیشنل کانفرنس کےصدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ پوچھ گچھ کے لئے منگل کی صبح یہاں راج باغ میں واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر پر حاضر ہوئے۔ بتادیں کہ ای ڈی نے 27 مئی کو ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام ایک سمن جاری کیا تھا جس میں ان سے 31 مئی کو ای ڈی کے دفتر میں حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔
معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے جموں و کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔ ڈاکٹر فاروق منگل کی صبح ٹھیک گیارہ بجے مذکورہ دفتر پر حاضر ہوئے۔ انہوں نے دفتر میں داخل ہونے سے قبل نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہمیں انتخابات ہونے تک تنگ کیا جاتا رہے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔