سری نگر: لداخ ہائی وے پر دلخراش سڑک حادثہ، 7 افراد ہلاک، ایک زخمی
مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں بدھ کے روز سری نگر-لداخ ہائی وے کے زوجیلا پاس پر ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گر گئی، اس حادثہ میں 7 افراد کی جان چلی گئی
سری نگر: مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں بدھ کے روز سری نگر-لداخ ہائی وے کے زوجیلا پاس پر ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گر گئی، اس حادثہ میں 7 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ جموں و کشمیر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عامر علی نے اس کی اطلاع دی۔
پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ کرگل سے سونہ مرگ جانے والی ایک ٹویرا کار سڑک سے پھسل کر سری نگر-لداخ ہائی وے پر چنی نالہ مندر موڑ پر 600-500 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ گاڑی کے ڈرائیور سمیت 7 افراد کی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی شخص کو علاج کے لیے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس کے آئی ایم ایس) سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں کتنے افراد سوار تھے۔ جموں و کشمیر پولیس، فوج اور مقامی لوگوں نے جائے موقع پر پہنچ کر بچاؤ مہم شروع کی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔