سری لنکا کی فوج نے 12 ہندوستانی ماہی گیروں کو کیا گرفتار

بحریہ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے آج جافنا کے ڈیلفٹ جزیرے کے شمال مشرق میں سری لنکا کے آبی خطے میں بڑی تعداد میں ہندوستانی کشتیوں کو پکڑنے کے لیے آج صبح ایک خصوصی آپریشن چلایا تھا۔

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

رام ناتھ پورم: سری لنکا کی بحریہ نے اتوار کو ان کے (سری لنکا) آبی خطے میں غیر قانونی طریقے سے مچھلی پکڑنے کے الزام میں تمل ناڈو کے 12 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا اور ایک مچھلی پکڑنے والی کشتی کو بھی ضبط کرلیا۔

تمل ناڈو کے ماہی پروری کے حکام نے یہاں بتایا کہ رامیشورم کے رہنے والے ماہی گیروں کو سری لنکا کی بحری افواج نے انٹرنیشنل میری ٹائم باؤنڈری لائن (آئی ایم بی ایل) کے قریب سمندر میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔


شری لنکا کی بحریہ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے آج جافنا کے ڈیلفٹ جزیرے کے شمال مشرق میں سری لنکا کے آبی خطے میں بڑی تعداد میں ہندوستانی کشتیوں کو پکڑنے کے لیے آج صبح ایک خصوصی آپریشن چلایا تھا۔

دریں اثنا سری لنکا کے آبی خطے میں غیر قانونی طور پر مچھلیاں پکڑنے ہندوستانی کشتیوں کے ایک بڑے گروپ کو دیکھنے کے بعد بحریہ نے ان کا تعاقب کرنے کے لیے شمالی بحریہ کی کمان سے منسلک چوتھے فاسٹ اٹیک فلوٹیلا کا ایک فاسٹ اٹیک کرافٹ تعینات کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔