سونیا گاندھی کی ہموطنوں کو دیوالی کی مبارک باد ’روشنی کا یہ تہوار ہر خاندان کے لئے خوشحالی لائے‘
سونیا گاندھی نے اپنے دیوالی کے پیغام میں کہا کہ دیوالی ہمیں پیغام دیتی ہے کہ اندھیرا چاہے کتنا بھی گہرا ہو، اسے مٹانے کے لئے ایک چراغ ہی کافی ہوتا ہے۔
نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ملک کے تمام باشندگان کو دیوالی کے موقع پر مبارک باد پیش کی ہے۔ سونیا گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’میں خدا سے دعا کرتی ہوں کہ روشنی کا یہ تہوار ہندوستان کے ہر ایک خاندان کے لئے خوشحالی اور ترقی کے مبارک مواقع لے کر آئے۔‘‘
سونیا گاندھی نے اپنے دیوالی کے پیغام میں کہا، ’’دیوالی ہمیں پیغام دیتی ہے کہ اندھیرا چاہے کتنا بھی گہرا ہو، اسے مٹانے کے لئے ایک چراغ ہی کافی ہوتا ہے۔ لہذا یہ لازمی ہے کہ ہم امیدوں کے اس چراغ کو اپنے دلوں میں ہمیشہ روشن رکھیں۔ دیوالی پر چراغوں کا سلسلہ ہمیں اس بات کا احساس کراتا ہے کہ ہم تمام باشندگان ملک باہمی محبت اور تال میل کے ساتھ ایک دوسرے کی زندگی کو روشن کر سکتے ہیں اور آپ سی تعاون سے گہرے اندھیرے کو دور کر سکتے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’آیئے چراغوں کے اس تہوار پر عہد کریں کہ مختلف زبانوں، مذاہب، فرقے کے لوگ مشترکہ تہوار منائیں اور اندھیرے کو دور کرنے والا امیدوں کا چراغ جلائیں گے۔‘‘ قبل ازیں، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ دیپیندر ہڈا نے کہا ’’آپ سبھی کو دیوالی کی مبارک باد۔ ایک سال سے چل رہی جدوجہد میں بہت سے زیادہ کسان اپنی جان قربان کر چکے ہیں، وہ ہماری یادوں میں امر رہیں اس لئے اس سال ایک چراغ انداتاؤں کے نام کا بھی جلائیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔