سماجی کارکن اور صحافی گوتم نولکھا کی ضمانت عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت بدھ کو

جسٹس اودے امیش للت، جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس کے ایم جوزف کی بنچ نے بامبے ہائی کورٹ کے حالیہ حکم کے خلاف نولکھا کی جانب سے دائر عرضی پر سماعت کے لئے تین مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔

سماجی کارکن گوتم نولکھا
سماجی کارکن گوتم نولکھا
user

یو این آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ ماؤ نوازوں سے تعلق ہونے سے متعلق ایک معاملے میں ملزم سماجی کارکن اور صحافی گوتم نولکھا کی ضمانت کی عرضی پر بدھ کو سماعت کرے گا۔ جسٹس اودے امیش للت، جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس کے ایم جوزف کی بنچ نے بامبے ہائی کورٹ کے حالیہ حکم کے خلاف نولکھا کی جانب سے دائر عرضی پر سماعت کے لئے تین مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔

گوتم نولکھا نے یہ کہتے ہوئے خود ضمانت (ڈیفالٹ بیل) کا مطالبہ کیا ہے کہ قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) 90 دنوں کی مقررہ مدت کے دوران فرد جرم داخل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ دوسری طرف این آئی اے کی دلیل ہے کہ نولکھا کی 364 دن کی نظربندی کو حراست کی مدت میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔