کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے ریکارڈ، 11 سے 13 تک برف وباراں کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق بعد ازاں وادی میں 13 مارچ کو بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
وادی کشمیر میں برف و باراں کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت مسلسل معمول سے نیچے درج ہو رہا ہے۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 11 مارچ کو بعض مقامات پر ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے جبکہ 12 مارچ کو مطلع مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بعد ازاں وادی میں 13 مارچ کو بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وادی میں 14 سے 18 مارچ تک موسم مجموعی طور پر ابر آلو د رہ سکتا ہے۔گرمائی دار الحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ و آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔