’جب عوام الیکشن لڑنے لگتے ہیں تو چیزیں بدل جاتی ہیں‘: کے ایل شرما

لوک سبھا انتخابات کے 5ویں مرحلے میں امیٹھی میں بھی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ امیٹھی سے موجودہ رکن پارلیمنٹ اسمرتی ایرانی کا مقابلہ  گاندھی خاندان کے قریبی کے ایل شرما سے ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا انتخابات کے 5ویں مرحلے کی ووٹنگ  آج ہو رہی ہے ۔ اس مرحلے میں امیٹھی-رائے بریلی سمیت 8 ریاستوں کی 49 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ سے پہلے، امیٹھی سے کانگریس امیدوار کے ایل شرما نے کہا، اگر عوام کی حمایت اچھی ہے تو نتیجہ بھی اچھا ہونا چاہئے۔

امیٹھی کانگریس کا گڑھ رہا ہے۔ اس بار گاندھی خاندان کے قریبی کے ایل شرما امیٹھی سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ کے ایل شرما نے کہا، ’’جو کچھ لوگوں کے ذہنوں میں ہے، وہ آج ووٹ دیں گے اور نتائج 4 تاریخ کو آئیں گے۔ جب عوام الیکشن لڑنے لگتے ہیں تو چیزیں بدل جاتی ہیں۔ کیونکہ آپ عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کر سکتے۔ عوام کی ترقی جو رک گئی ہے شروع کی جائے گی۔ راہل گاندھی جی نے کہا کہ جو کچھ رائے بریلی میں ہوگا وہ امیٹھی میں ہوگا، اس سے مجھے بہت طاقت ملی ہے۔‘‘


امیٹھی سیٹ کو کانگریس کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ سنجے گاندھی، راجیو گاندھی، سونیا گاندھی اور راہل گاندھی یہاں سے رکن پارلیمنٹ  تھے۔ کانگریس نے 1977، 1998 اور 2019 کے علاوہ ہر بار یہ سیٹ جیتی۔ اسمرتی ایرانی نے 2019 کے انتخابات میں راہل گاندھی کو شکست دی تھی۔ اس بار راہل گاندھی رائے بریلی سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ کانگریس نے اس سیٹ سے کے ایل شرما کو میدان میں اتارا ہے۔

ووٹنگ سے پہلے اسمرتی ایرانی نے کہا،’’ جمہوریت کا تہوار، قوم کا فخر۔ لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لیے آج ووٹنگ کا دن ہے۔ تمام معزز رائے دہندگان سے گزارش ہے کہ آپ ووٹ کریں ۔ آپ کا  کا ہر ووٹ 'ترقی یافتہ ہندوستان' کی بنیاد بنے گا اور ہندوستان کو عالمی سطح پر سرکردہ اور خود انحصار بنانے میں انمول ثابت ہوگا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔