سدھو موسیٰ والا قتل معاملہ میں 6 مشتبہ افراد اتراکھنڈ سے گرفتار

پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسیٰ والا قتل معاملہ سے جڑے کئی لوگ اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرہ دون سے پکڑے گئے ہیں، پنجاب پولیس انھیں اپنے ساتھ پنجاب لے گئی ہے۔

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسیٰ والا قتل معاملہ سے جڑے کئی لوگ اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرہ دون سے پکڑے گئے ہیں، پنجاب پولیس انھیں اپنے ساتھ پنجاب لے گئی ہے۔ پکڑے گئے لوگوں میں سے ایک کے قتل میں شامل ہونے کا اندیشہ ہے۔ پنجاب پولیس ان کے پیچھے تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اتراکھنڈ ایس ٹی ایف کی مدد لے کر انھیں پکڑا گیا۔ پکڑے گئے لوگ لارنس بشنوئی گینگ کے رکن بتائے جا رہے ہیں۔ خبروں کے مطابق فی الحال چھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ ایک شخص پر قتل میں شامل ہونے کا اندیشہ ہے۔ وہ ان تیرتھ یاتریوں کے درمیان چھپا تھا جو ہیمکنڈ صاحب کی یاترا پر تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ دہرہ دون سے حراست میں لیا گیا ایک مشتبہ لارنس بشنوئی گروہ کا رکن ہے۔ اس گروہ نے گلوکار موسیٰ والا کے قتل کی ذمہ داری لی ہے۔ اس کے علاوہ اتراکھنڈ سے حراست میں لیے گئے پانچ دیگر مشتبہ کو بھی پنجاب لے جایا جا رہا ہے۔


واضح رہے کہ سدھو موسیٰ والا کی کل پنجاب کے مانسا میں اپنی ایس یو وی سے سفر کرتے وقت گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ گلوکار سدھو موسیٰ والا کو ایک آٹومیٹک اسالٹ رائفل سے 30 گولیاں ماری گئی تھیں۔ موسیٰ والا نے اس سال کے شروع میں کانگریس کے ٹکٹ پر پنجاب کا اسمبلی الیکشن لڑا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔