شری کانت تیاگی کی بیوی نے رکن پارلیمنٹ مہیش شرما سے خود کی فیملی کو بتایا خطرہ
شری کانت تیاگی کی بیوی انو تیاگی نے ایک ویڈیو جاری کر کہا ہے کہ ڈاکٹر مہیش شرما سے ان کی فیملی کو خطرہ ہے اور انھوں نے سماج سے متحد رہنے کی اپیل بھی کی ہے۔
شری کانت تیاگی کی بیوی انو تیاگی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کر نوئیڈا سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر مہیش شرما کے خلاف اپنا بیان جاری کیا ہے۔ انو تیاگی نے اس ویڈیو کے ذریعہ بتایا ہے کہ ڈاکٹر مہیش شرما سے ان کی فیملی کو خطرہ ہے۔ انو تیاگی نے سماج سے متحد رہنے کی اپیل بھی کی ہے اور کہا ہے کہ انھیں بانٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انو تیاگی نے ویڈیو کے ذریعہ سے یہ بھی بتایا کہ ان کے شوہر اور ونے تیاگی کے درمیان کسی طریقے کا کوئی جھگڑا نہیں ہے اور ونے تیاگی سے انھیں کوئی خطرہ نہیں ہے۔ شری کانت تیاگی جب جیل سے باہر آئیں گے تو دونوں کے درمیان تنازعہ پوری طرح ختم ہو جائے گا۔
اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر انو تیاگی اور سوسائٹی کے لوگوں میں اَن بن اور نوک جھونک بڑھتی جا رہی ہے۔ پنٹو تیاگی نام سے بنے ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پارٹی کرتی ہوئی 25 خواتین کی تصویر وائرل کی گئی ہے۔ تصویر ڈالنے والے شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ وہی خواتین ہیں جو شری کانت تیاگی اور ان کی بیوی سے جلتی ہیں اور انھوں نے شری کانت کی بیوی کو آر ڈبلیو اے کے الیکشن میں کھڑا نہیں ہونے دیا تھا۔ تصویر میں خواتین کے خلاف کئی تبصرے بھی کے گئے ہیں اور خواتین کی تصویر شراب کی بوتل کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔