بابا صدیقی کو گولی مارنے والے حملہ آوروں کا تعلق شمالی ہندوستان سے،  کیا لارنس بشنوئی کا کنیکشن ہے؟

باندرہ کہرواڑی سگنل کے قریب بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان کے دفتر کے قریب بابا صدیقی پر فائرنگ کی گئی اور انہیں تین گولیاں لگیں۔ اس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصیور آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصیور آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

مہاراشٹر کے سابق وزیر اور این سی پی اجیت دھڑے کے سینئر لیڈر بابا صدیقی کو ہفتہ  یعنی 12 اکتوبر کو دیر گئے ممبئی کے باندرہ ایسٹ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ بابا صدیقی پر حملہ کرنے والے شوٹر پکڑے گئے ہیں جن میں سے ایک کا تعلق ہریانہ اور دوسرا اتر پردیش  سے ہے۔ ممبئی پولیس نے کہا کہ این سی پی لیڈر بابا صدیقی پر فائرنگ سے متعلق دو لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اس واقعہ کے بارے میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ انہوں  نے پولیس کمشنر اور ڈاکٹر سے معلومات لی ہیں۔ فائرنگ کرنے والوں میں سے ایک ہریانہ اور ایک اتر پردیش  کا ہے جن میں سے ایک فرار ہے۔ ایڈیشنل پولیس کمشنر ممبئی پولیس پرمجیت دہیا نے بتایا کہ یہ واقعہ رات 9.30 بجے کے قریب پیش آیا، بابا صدیقی کو لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ممبئی کرائم برانچ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔


اس کے ساتھ ساتھ پولیس لارنس بشنوئی گینگ کے کردار کی بھی تفتیش کر رہی ہے، کیونکہ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ اداکار سلمان خان کی مدد کرنے کا بدلہ ہو سکتا ہے، وہ شوٹروں سے بشنوئی کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔

یہ واقعہ بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر کے قریب باندرہ کہرواڑی سگنل کے قریب پیش آیا، بابا صدیقی پر فائرنگ کی گئی اور انہیں تین گولیاں لگیں۔ اس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تاہم اسپتال ذرائع کی مانیں تو بابا صدیقی اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔


بابا صدیقی کے قتل پر بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے کہا کہ ب’’ابا صدیقی کا قتل تشویشناک ہے، حکومت کو خصوصی ٹیم بنا کر اس کی تحقیقات کرنی چاہیے، یہ ایک بڑی سازش لگ رہی ہے، سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ "

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔