شیوراج حکومت میں جرائم پیشوں کے حوصلے بلند، میلے میں لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ اور پٹائی
مدھیہ پردیش کے نمانڈ میں ان دنوں بھگوریا میلہ کی دھوم ہے، ان میلوں میں اس بار لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور مار پیٹ کے معاملے لگاتار سامنے آ رہے ہیں۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ریاست میں جرائم پیشوں پر نکیل کسے جانے کے چاہے جتنے دعوے کریں، لیکن زمینی حقیقت اس سے بہت الگ ہے۔ اس کا نظارہ بھگوریا میلہ میں خوب دیکھنے کو مل رہا ہے۔ مدھیہ پردیش کے نمانڈ میں ان دنوں بھگوریا میلہ کی دھوم ہے، ان میلوں میں اس بار لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور مار پیٹ کے معاملے لگاتار سامنے آ رہے ہیں۔ نیا معاملہ جھابوا کے میگھ نگر کا ہے جہاں لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ ہوئی اور جب انھوں نے اس کی مخالفت کی تو منچلے مار پیٹ سے بھی باز نہیں آئے۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ دنوں جھابوا کے میگھ نگر میں بھگوریا میلہ میں لڑکیوں کو دیکھ کر لڑکوں نے ان پر چھینٹاکشی کی اور اس کے بعد چھیڑچھاڑ کرنے لگے۔ لڑکیوں نے جب مخالفت کی تو نوجوانوں نے ان کی پٹائی کر دی۔ بعد میں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد دو نابالغ سمیت سات لوگوں کے خلاف معاملہ درج کر انھیں گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے علی راج پور واقع والپور کے بھگوریا میلہ میں بھی لڑکیوں کے ساتھ بدسلوکی اور فحش حرکت ہوئی تھی جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔