ممبئی نارتھ ویسٹ سے شیوسینا-یو بی ٹی امیدوار نے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا کیا مطالبہ، عدالت جانے کا اعلان

ممبئی نارتھ ویسٹ لوک سبھا سیٹ سے شیوسینا-یو بی ٹی امیدوار امول کرتیکر نے انتخابی نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے، وہ شیوسینا (شندے) کے امیدوار سے محض 48 ووٹوں سے ہار گئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>امول کرتیکر ادھوٹھاکرے کے ساتھ / تصویر: ’ایکس‘&nbsp;@AmolGKirtikar</p></div>

امول کرتیکر ادھوٹھاکرے کے ساتھ / تصویر: ’ایکس‘@AmolGKirtikar

user

قومی آوازبیورو

ممبئی نارتھ ویسٹ لوک سبھا سیٹ سے 48 ووٹوں سے ہارنے والے شیوسینا-یوبی ٹی کے امیدوار امول گجانن کرتیکر نے انتخابی نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ووٹوں کی گنتی اور ایجنٹ کی گنتی میں فرق کو اپنے مطالبے کی بنیاد بنایا ہے۔ امول کرتیکر کا مقابلہ شیوسینا (شندے) کے امیدوار رویندر وائیکر سے تھا۔

امول کرتیکر ای وی ایم ووٹوں کی گنتی میں 1 ووٹ سے آگے تھے لیکن پوسٹل بیلٹ ووٹوں کی گنتی شروع ہونے کے بعد وہ پیچھے ہو گئے اور اور شندے گروپ والے شیو سینا کے امیدوار رویندر وائیکر سے 48 ووٹوں سے ہار گئے۔ اب امول کرتیکر نے ای میل اور رجسٹرڈ پوسٹ کے ذریعے ممبئی کے نارتھ ویسٹ حلقہ پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعہ اعلان کردہ انتخابی نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا ہے۔


امول کرتیکر کا کہنا ہے کہ ان کے ایجنٹوں کی ٹیم نے 650 سے زیادہ کی برتری کی اطلاع دی اور بعد میں کہا کہ ای وی ایم ووٹ میں ایک ووٹ کا فرق ہے۔ امول کرتیکر کا کہنا ہے کہ چونکہ ای وی ایم میں جیت اور ہار میں فرق ایک ووٹ کا ہے، اس لیے ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہونی چاہیے۔ امول کرتیکر کے مطابق رویندر وائیکر کو 4,52,644 ووٹ ملے ہیں اور انہیں 4,52,596 ووٹ ملے ہیں۔ دونوں امیدوار ای وی ایم کے ووٹوں میں پہلے اور دوسرے نمبر پر تھے، اس لیے ای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ کے امکان کو خارج نہیں کیا جا سکتا۔ کرتیکر نے الیکشن کے نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کرتیکر نے گنتی کے دن ہی یعنی 4 جون کو کئی معاملات میں شکایات درج کرائی تھیں اور انہی بنیادوں پر انہوں نے عدالت میں عرضداشت داخل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔