’پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا‘، ایکناتھ شندے کی ’بغاوت‘ سے شیوسینک ناراض
ہزاروں شیوسینا کارکنان نے منگل کے روز جنوبی ممبئی میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت کے خلاف وزیر ایکناتھ شندے کی بغاوت کو غلط ٹھہرایا اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ہزاروں شیوسینا کارکنان نے منگل کے روز جنوبی ممبئی میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت کے خلاف وزیر ایکناتھ شندے کی بغاوت کو غلط ٹھہرایا اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ شیوسینا لیڈر رویندر مرلیکر نے جس طریقے سے پارٹی کے کئی اراکین اسمبلی کو گمراہ کیا اور انھیں پڑوسی ریاست گجرات کے سورت لے جایا گیا، جہاں انھوں نے بی جے پی کے اصلی کھیل کو ظاہر کیا، اس کی تنقید کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’کل (پیر) کے انتخابات کے بعد، جس میں شیوسینا کے دونوں امیدوار جیتے تھے، بہت جشن منایا گیا، ان میں سے کئی اراکین اسمبلی کو ایک پارٹی میں جانے کا لالچ دیا گیا اور اس طرح کے غلط مقاصد کے لیے گجرات لے جایا گیا۔ اب وہ ہمیں فون کر رہے ہیں اور بہ حفاظت واپس لوٹنا چاہتے ہیں۔‘‘ مرلیکر نے متنبہ کیا کہ بغاوت کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، لیکن جو لوگ واپس آئیں گے انھیں پارٹی میں قبول کر لیا جائے گا کیونکہ وہ اپنی مرضی سے نہیں گئے ہیں اور کئی پارٹی قیادت کے رابطے میں ہیں۔
ممبئی جنوب خاتون وِنگ کی صدر جئے شری بلیکر نے احتجاجی مظاہرے کے دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب شیوسینا کو اس طرح کے بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ماضی میں بھی کئی دیگر افراد تھے جنھوں نے پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اب دیکھیے، ان کی قسمت کیا ہے۔ بالا صاحب ٹھاکرے سے لے کر شیوسینا نے ان لیڈروں کے لیے بہت کچھ کیا ہے، لیکن اب انھوں نے اپنے مفاد کے لیے شیوسینا صدر اور وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو دھوکہ دیا ہے۔ حالانکہ ہم پوری طرح سے پارٹی کے ساتھ ہیں۔‘‘
جنوبی ممبئی سینا کے لیڈر پانڈورنگ سکپال نے اس موقع پر کہا کہ لالچی عناصر کے ذریعہ نامناسب بغاوت پر شیوسینکوں کی تکلیف ظاہر کرنے کے لیے ڈسپلن کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ نکالا گیا۔ انھوں نے کہا کہ شیوسینا کو امید ہے کہ جن لوگوں کو ان کی خواہش کے خلاف لے جایا گیا ہے وہ واپس آئیں گے اور بالا صاحب اور ادھو ٹھاکرے اور دیگر سینئر لیڈروں کے جدوجہد سے بنی پارٹی کو مضبوط کرنے میں مدد کریں گے۔
پارٹی کے پرچم کے لیے ہزاروں فوجیوں نے باغیوں اور بی جے پی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے جنوبی ممبئی میں شور شرابے والے احتجاجی مظاہرے کیے جس سے شام کے مصروف وقت میں ٹریفک آمد و رفت متاثر ہوا۔ شیوسینا کارکنان کے ذریعہ اسی طرح کے بڑے اور چھوٹے احتجاجات کی رپورٹ مہاراشٹر کے دیگر حصوں سے بھی موصول ہوئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔