شرومنی اکالی دل کا پردہ فاش، وہ مودی حکومت کے خلاف نہیں ساتھ ہیں: سنیل جاکھڑ
ہرسمرت کور کے مرکزی کابینہ سے استعفی کو پارٹی قربانی بتا رہی ہے لیکن ساتھ ہی مرکزی حکومت کو باہر سے حمایت بھی جاری ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ آج بھی مرکزی حکومت کے ایجنٹ ہیں۔
چنڈی گڑھ: پنجاب ریاستی کانگریس صدر سنیل جاکھڑ نے کہا ہے کہ زرعی بلوں کے سلسلے میں شرومنی اکالی دل کی پول اس کی ہی اتحادی پارٹی کے رہنما اور سابق مرکزی وزیر وجے سامپلا نے کھول کر رکھ دی ہے۔ سنیل جاکھڑ نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ شرومنی اکالی دل کے رہنما جھوٹ کہہ رہے ہیں کہ زرعی بلوں کو لے کر انہیں اندھیرے میں رکھا گیا تھا جبکہ سامپلا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے زرعی بلوں کے مسئلے پر پنجاب کے کسانوں کو سمجھانےکی ذمہ داری اپنی اتحادی پارٹی شرومنی اکالی دل کو سونپی تھی لیکن اس کے رہنما یہ ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی رہنما کے اس بیان سے اکالی رہنماؤں کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا ہے۔
سنیل جاکھڑ نے کہا کہ مرکز میں حکومت کی اتحادی ہونے کے ناطے پارٹی کو زرعی بلوں کی اطلاع ہی نہ ہو، یہ ممکن نہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ گزشتہ تین ماہ سے پارٹی صدر اور رکن پارلیمنٹ سکھبیر سنگھ بادل اور ان کی اہلیہ اور سابق مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل سمیت مکمل اکالی رہنما ان زرعی بلوں کو کسانوں کے لئے نعمت بتا رہے تھے۔ لیکن ہرسمرت بادل کے مرکزی کابینہ سے استعفی کو اب پارٹی قربانی بتا رہی ہے لیکن ساتھ ہی مرکزی حکومت کو باہر سے حمایت بھی جاری رکھے ہوئے ہیں جو کہ ثابت کرتی ہے کہ وہ آج بھی مرکزی حکومت کے ایجنٹ ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔