شندے حکومت کتنا ہی ڈیمج کنٹرول کرے، اسمبلی الیکشن میں اس کی رخصتی طے ہے: شیوسینا-یو بی ٹی

آنند دوبے نے کہا ہے کہ آپ کتنی بھی اسکیمیں لائیں، کتنے ہی وعدے کریں، آپ کی بداعمالیوں اور آپ کے جھوٹے وعدوں کی وجہ سے تین ماہ بعد آپ کی رخصتی طے ہے۔ گاجے باجے کے ساتھ آپ کی رخصتی ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>شیوسینا-یوبی ٹی کے ترجمان آنند دوبے / آئی اے این ایس</p></div>

شیوسینا-یوبی ٹی کے ترجمان آنند دوبے / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اسمبلی انتخابات سے قبل مہاراشٹر کی ایکناتھ شندے حکومت نے بے روزگار نوجوانوں کے لیے سرکاری خزانے کھول دیے ہیں۔ ریاستی حکومت نے لاڈلی بہن اسکیم کے بعد بے روزگار نوجوانوں کے لیے ’لاڈلا بھائی اسکیم‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کے اس اعلان کو شیوسینا-یوبی ٹی نے ڈیمج کنٹرول قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ شندے حکومت کتنا ہی ڈیمج کنٹرول کرنے کی کوشش کرے، اسمبلی الیکشن میں اس کی رخصتی طے ہے۔

ریاست کی شندے حکومت کی جانب سے لاڈلا بھائی اسکیم کے اعلان کے بعد سے اس پر تنقیدیں شروع ہو گئی ہیں۔ اپوزیشن پارٹیاں اسے آنے والے اسمبلی الیکشن میں مہایوتی کے ممکنہ شکست کا خوف قرار دے رہی ہیں، جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ بے روزگار نوجوانوں کی مدد کرنا چاہتی ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ حکومت کے اس دعوے پر شیوسینا-یوبی ٹی کے ترجمان آنند دوبے نے سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مہایوتی حکومت اس دن سے بے چین ہے جس دن لوک سبھا انتخابات کے نتائج آئے اور مہایوتی کو 48 میں سے صرف 17 سیٹیں ملیں۔


شیوسینا-یوبی ٹی کے ترجمان نے کہا کہ میں اس بے چینی اور خلفشار کی وجہ سمجھ سکتا ہوں۔ مہایوتی کو پتہ چل گیا ہے کہ مہاوکاس اگھاڑی ہر سروے اور ہر رجحان میں آگے ہے۔ اسمبلی الیکشن کے بعد مہاراشٹر میں مہاوکا اگھاڑی کی مکمل اکثریت والی حکومت آنے والی ہے، اس لیے اب مہایوتی نے ڈیمیج کنٹرول کرنا شروع کر دیا ہے۔ مہایوتی نے سوچا کہ کون سی ایسی لبھانے والی اسکیم لائی جائے کہ لوگ اسے ووٹ دیں اور اس کے امیدوراوں کو جتائیں۔ مگر یہ اس کی صرف کوشش ہے، حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہونے والا ہے۔

آنند دوبے نے مزید کہا ہے کہ یہ جو مہاراشٹر کا لاڈلا بھائی ہے وہ آپ (مہایوتی) کو بہت اچھی طرح جانتا ہے۔ وہ دیکھ رہا ہے کہ نوکری کے لیے پانچ آدمیوں کی ضرورت ہے تو پانچ ہزار لوگ جمع ہو رہے ہیں۔ آپ کتنی بھی اسکیمیں لائیں، کتنے ہی وعدے کریں، آپ کی بداعمالیوں اور آپ کے جھوٹے وعدوں کی وجہ سے تین ماہ بعد آپ کی رخصتی طے ہے۔ گاجے باجے کے ساتھ آپ کی رخصتی ہوگی اور مہاوکاس اگھاڑی وہ تمام وعدے پورے کرے گی جو نوجوان چاہتے ہیں۔


واضح رہے کہ مہاراشٹر کی حکومت نے ’لاڈلا بھائی اسکیم‘ لائی ہے، جس کے تحت مہاراشٹر حکومت 12ویں پاس کرنے والے بے روزگار نوجوانوں کو ماہانہ 6000 روپے دے گی۔ اس کے علاوہ ڈپلومہ ہولڈرز کو 8000 روپے ماہانہ اور گریجویٹس کو 10000 روپے ماہانہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سے قبل حکومت نے لاڈلی بہن اسکیم لائی تھی جس میں خواتین کو 15 سو روپئے ماہانہ دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔