میری بیٹی ظہیر کے ساتھ خوش ہے، یہ میرے لیے سب سے اہم بات ہے: شتروگھن سنہا
کل یعنی 23 جون کو سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے اپنی شادی رجسٹر ڈکروائی۔ اس موقع پر والد شتروگھن سنہا نے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور میڈیا سے بات کی۔
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے آج اپنے بوائے فرینڈ ظہیر اقبال سے شادی کرلی۔ سوناکشی اور ظہیر نے رجسٹرڈ شادی کر لی ہے۔ شادی کے رجسٹریشن کے وقت سوناکشی کی فیملی اور ظہیر کے گھر والے موجود تھے۔ ان کے علاوہ کچھ قریبی لوگوں نے بھی اس کا مشاہدہ کیا۔
سوناکشی اور ظہیر کی رجسٹرڈ شادی کے دوران شتروگھن سنہا خوش نظر آئے۔ بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کیسا محسوس کر رہے ہیں اور نئے جوڑے کو ہمیشہ ایک ساتھ رہنے کی دعا بھی دی۔
ہندی سنیما کے تجربہ کار اداکار اور آسنسول سے ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا کی اکلوتی بیٹی سوناکشی سنہا آج شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شتروگھن سنہا نے کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق شتروگھن سنہا نے کہا، 'ہر باپ اس لمحے کا انتظار کرتا ہے جب اس کی بیٹی کو اس کی پسند کے شخص کے حوالے کیا جائے ۔ میری بیٹی ظہیر کے ساتھ سب سے زیادہ خوش ہے، یہ میرے لیے ایک اہم بات ہے اور خدا ان کی جوڑی کو سلامت رکھے۔‘
واضح رہےسوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کا 23 جون کی شام کو رجسٹریشن ہوا ۔ سوناکشی-ظہیر نے اپنی شادی سیول میرج یعنی 1954 کے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت باندرہ، ممبئی میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال دونوں کے خاندان کے افراد اور کچھ خاص دوستوں کے درمیان رجسٹر کرائی ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔