رتن ٹاٹا کے آخری سفر میں سب سے آگے نظر آنے والے شانتنو نائیڈو، کون ہے یہ نو جوان
کل جب رتن ٹاٹا کا آخری سفر ہو رہا تھا، سامنے ایک آدمی کو موٹر سائیکل پر دکھائی دے رہا تھا ۔ وہ رتن ٹاٹا کے سب سے کم عمر کے دوست تھے۔
9 اکتوبر کی رات 86 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہونے والے تاجر رتن ٹاٹا کی موت پر سوگ منانے والوں میں ایک نوجوان بھی تھا جو ان کے آخری سفر میں سب سے آگے نظر آیا۔ شانتنو نائیڈو، ٹاٹا کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھے۔ ان کے قابل اعتماد معاون کی عمر رتن ٹاٹا سے نصف سے بھی کم تھی، لیکن دونوں کے درمیان ایک منفرد رشتہ تھا۔
جب رتن ٹاٹا کے انتقال کی خبر آئی تو شانتنو نے ان کی دوستی کے لیے وقف ایک جذباتی نوٹ شیئر کیا۔ اس نے کہا، "میں اپنی باقی زندگی اس دوستی نے میرے اندر جو خلا چھوڑا ہے اسے پر کرنے کی کوشش میں گزاروں گا۔ غم وہ قیمت ہے جو ہم محبت کے لئے ادا کرتے ہیں۔ الوداع، میرے پیارے مینارہ(لائٹ ہاؤس)۔"
دونوں کی ملاقات 10 سال پہلے 2014 میں ہوئی تھی، جب شانتنو نے ٹاٹا گروپ کے ساتھ کام کرنا شروع کیا تھا۔ ٹاٹا گروپ کے پانچویں جنریشن کے ملازم شانتنو نے آوارہ کتوں کے لیے گلو میں کالر ڈیزائن کرنا شروع کیا تھاتاکہ ڈرائیور آسانی سے ان کی شناخت کر سکیں اور حادثات سے بچا جا سکے۔
شانتنو کو اپنی کمپنی کو بڑھانے کے لیے فنڈز کی ضرورت تھی اور اس نے رتن ٹاٹا کو ایک خط لکھ کر مدد مانگنے کا فیصلہ کیا۔ شانتنو کو حیرت ہوئی جب رتن ٹاٹا نے دو ماہ کے اندر جوابی خط لکھا جس میں شانتنو کو ممبئی آنے اور ان کے ساتھ کام کرنے کی دعوت دی گئی۔
درحقیقت رتن ٹاٹا بھی جانوروں سے بہت پیار کرتے تھے۔ آج ان کے جنازے کے دوران ایک پیارا کتا بھی نظر آیا جو ان کا پالتو کتا تھا۔ جانوروں سے محبت کی وجہ سے دونوں نے مل کر شانتنو کی کمپنی ’’موٹوپوز‘‘ شروع کرنے میں مدد کی۔
شانتنو نے ’گڈ فیلوس‘کے نام سے ایک ا سٹارٹ اپ بھی شروع کیا، جو بوڑھے لوگوں کو نوجوان دوستوں سے جوڑتا ہے۔ انہوں نے ویب سائٹ پر لکھا، "مجھے نہیں معلوم کہ یہ کب شروع ہوا، لیکن مجھے بزرگوں کے لیے ہمیشہ پیار کا احساس رہا ہے۔ پیچھے مڑ کر دیکھ کر مجھے احساس ہوتا ہے کہ میرے بہت سے دوستوں کے بال چاندی کے ہیں اور دل سونے کے ہیں۔"
ایک ساتھ کام کرنے کے بعد شانتنو اور رتن ٹاٹا اچھے دوست بن گئے، لیکن جلد ہی شانتنو کو ایم بی اے کرنے کے لیے امریکہ جانا پڑا۔ تاہم، انہوں نے ٹاٹا سے وعدہ کیا کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ہندوستان واپس آئیں گے اور ان کے لیے کام کریں گے۔ اپنے وعدے کو برقرار رکھتے ہوئے، شانتنو نے رتن ٹاٹا کے اسسٹنٹ بننے کی پیشکش کو قبول کر لیا اور انہیں ٹاٹا ٹرسٹ کا مینیجر بھی مقرر کیا گیا، جو اس عہدے پر فائز ہونے والے سب سے کم عمر شخص تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔