شاہ آباد ڈیری قتل: عدالت نے ملزم ساحل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر دہلی پولیس کے حوالے کیا

پولیس نے 20 سالہ ملزم ساحل کو پیر کے روز بلند شہر، یوپی سے گرفتار کیا تھا۔ الزام ہے کہ اس نے لڑکی پر چاقو کے 20 سے زیادہ وار کیے اور اس پر پتھر سے بھی وار کیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی کی روہنی عدالت نے منگل کو شاہ آباد ڈیری علاقہ میں اپنی محبوبہ کا بے رحمانہ قتل کرنے والے ساحل نامی نوجوان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ شاہ آباد دیری کی جے جے کالونی کی رہائشی مقتولہ کا اتوار شام چاقو مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے 20 سالہ ملزم ساحل کو پیر کے روز بلند شہر، یوپی سے گرفتار کیا تھا۔ الزام ہے کہ اس نے لڑکی پر چاقو کے 20 سے زیادہ وار کیے اور اس پر پتھر سے بھی وار کیا۔

ایک پولیس افسر کے مطابق ملزم فرج، اے سی کی مرمت کا کام کرتا ہے۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں مبینہ طور پر نیلے رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ساحل پہلے لڑکی پر چاقو سے وار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ تقریباً سات آٹھ لوگ وہاں کھڑے ہو کر دیکھ رہے ہیں لیکن ملزم کو روکنے کی کوئی کوشش نہیں کرتا۔ پولیس افسر نے کہا کہ متاثرہ لڑکی ساحل کے ساتھ تعلقات میں تھی لیکن اتوار کو ان کے درمیان بحث ہو گئی تھی۔


پولیس افسر نے کہا لڑکی اپنے دوست کے بیٹے کے جنم دن میں شامل ہونے جا رہی تھی، تبھی ساحل نے اسے روکا اور اس کا قتل کر دیا۔ متاثرہ کے والد کی شکایت پر پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 302 (قتل) کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔