مختار انصاری کی بہو نکہت انصاری کی درخواست ضمانت نامنظور

نکہت انصاری مئو سے رکن اسمبلی عباس انصاری کی اہلیہ ہیں۔ ان کی درخواست ضمانت کو جسٹن سبھاش ودیارتھی کی سنگل بنچ نے نامنظور کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

لکھنؤ: الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے جیل میں قید زورآور لیڈر مختار انصاری کی بہو نکہت انصاری کی درخواست ضمانت نامنظور کر دی ہے۔ نکہت انصاری مئو سے رکن اسمبلی عباس انصاری کی اہلیہ ہیں۔ ان کی درخواست ضمانت کو جسٹن سبھاش ودیارتھی کی سنگل بنچ نے نامنظور کی ہے۔

نکہت انصاری کو 11 فروری کو چترکوٹ جیل کے اندر جیلر کے دفتر سے ملحقہ وی وی آئی پی گیسٹ روم سے گرفتار کیا گیا تھا، جہاں وہ اپنے شوہر عباس سے ملاقات کے لیے پہنچی تھی، الزام ہے کہ تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ نکہت انصاری ہر دوسرے یا تیسرے دن تین یار چار گھنٹے کے لیے عباس سے ملاقات کرتی تھی اور مقامی جیل افسران کی جانب سے اس کو سہولت فراہم کی جاتی تھی۔


جیل کے رجسٹر میں ان کی ملاقاتوں کا بیورہ بھی درج نہیں کیا گیا تھا۔ نکہت کی گرفتار کے ساتھ کئی جیل افسران کو بھی معطل اور گرفتار کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔