گاندر بل میں ملی ٹینٹوں کا بڑا حملہ: ڈاکٹر سمیت 7 افراد جاں بحق، پانچ دیگر زخمی

خبر ہے کہ خون میں لت پت زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا اور وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے مقامی اور غیر مقامی مزدوروں سمیت7 افراد کو مردہ قرار دیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

وسطی ضلع گاندربل کے گگن گیر سونہ مرگ علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر سمیت سات افراد ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اتوار شام دیر گئے گگن گیر سونہ مرگ میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب ملی ٹینٹوں نے مقامی اور غیر مقامی مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 11افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔


معلوم ہوا ہے کہ خون میں لت پت زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے مقامی اور غیر مقامی مزدوروں سمیت7 افراد کو مردہ قرار دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی شام نامعلوم بندوق برداروں نے زڈ مورا ٹنل کے کام پر مامور ملازمین اور مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔

گولیوں کی صدائیں بلند ہونے کے ساتھ ہی آس پاس موجود مزدور جائے موقع پر پہنچے اور خون میں لت پر اپنے ساتھیو ں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے سات افراد کو مردہ قرار دیا۔ مہلوکین میں غیر مقامی اور مقامی افراد سمیت ایک ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔


ذرائع کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں زخمی ہوئے مزید تین غیر مقامی مزدوروں کی بھی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔مہلوکین کی شناخت گرمیت سنگھ ساکن گرداس پورپنجاب، ڈاکٹر شہنواز ساکن بڈگام کشمیر، انیل کمار شکلا، فہیم نذیر ، ششی ابرول ، محمد حنیف اور کلیم کے بطور کی گئی ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے گگن گیر سونہ مرگ اوراس کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔سونہ مرگ کے گگن گیر میں ہوئے حملے کے بعد پوری وادی میں سیکورٹی فورسز کو انتہائی الرٹ پر رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔


ذرائع کے مطابق وادی میں مقیم غیر مقامی افراد کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی زمینی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ سونہ مرگ حملے کے بعد وادی بھر میں سیکورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے اور سلامتی عملے کو انتہائی چوکسی برتنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔