سورت میں ایک کثیر منزلہ عمارت کے گرنے سے 7 افراد جان بحق، ملبے سے لاشیں نکالی گئیں

سورت کے سچن پالی گاؤں میں چھ منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔ اس حادثے کے بارے میں فائر آفیسر نے بتایا کہ رات بھر جاری سرچ آپریشن میں سات لاشیں نکالی گئی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

سورت کے سچن پالی گاؤں میں ہفتہ یعنی6 جولائی کو حادثہ پیش آیا۔ ایک چھ منزلہ عمارت گر گئی، جس کی وجہ سے کئی لوگ ملبے تلے دب گئے۔ فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور رات بھر امدادی کارروائیاں کیں۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق سورت کے چیف فائر آفیسر بسنت پاریک نے بتایا کہ رات بھر تک جاری رہنے والے تلاشی آپریشن میں سات لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے، اب بھی کئی افراد کے اندر پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ ایک پرانی عمارت تھی، جو خستہ حال ہو کر اچانک منہدم ہو گئی۔ اس چھ منزلہ عمارت میں 35 کمرے تھے جن میں پانچ سے سات خاندان اپنی جان جوکھم میں ڈال کر رہ رہے تھے۔ معلومات کے مطابق اس پوری عمارت کی مالک ایک غیر ملکی خاتون ہے ۔


فی الحال عمارت کے گرنے کی وجہ واضح نہیں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے خستہ حال عمارت گر گئی۔ سورت کے پولس کمشنر انوپم سنگھ گہلوت نے کہا کہ عمارت گرنے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی کام شروع کر دیا گیا۔ ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم سخت محنت کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔