سیوا ستیہ گرہ: پرینکا گاندھی نے یو پی کے گاؤں میں تقسیم کے لیے بھیجیں 10 لاکھ کورونا کِٹ

پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’بد قسمتی کی بات ہے کہ سب سے بڑا ویکسین ساز ملک ہونے کے باوجود ہمارے یہاں ویکسین کی کمی ہے، لیکن یہ انسانیت کا تقاضہ ہے کہ سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھ کر ہم سب کی مدد کریں۔‘‘

پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری اور اتر پردیش انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے ریاست کے گاؤں میں تقسیم کے لیے کورونا وبا کے علاج کی 10 لاکھ دواؤں کی کٹ اور سینیٹائزر بھیجی ہے۔ کانگریس نے ہفتے کے روز یہاں جاری بیان میں کورونا کی دوسری لہر میں اسے عوام کے لیے "سیوا ستیہ گرہ" کی شروعات قرار دیا اور کہا کہ پرینکا گاندھی واڈرا کی جانب سے بھیجی گئی دواؤں کی پہلی کھیپ لکھنؤ کے آس پاس کے اضلاع میں تقسیم کے لیے بھیجی گئی ہے'

پارٹی نے امید ظاہر کی ہے کہ کورونا علاج کٹ سے گاؤں میں ہوم آئیسولیشن میں رہنے والوں کو راحت ملے گی۔ پارٹی نے بتایا کہ ہر کٹ میں چھ دوا کے پتے ہیں۔ ہر دوا کے استعمال کرنے کی ہدایت بھی کٹ پر لکھی ہوئی ہے۔ پارٹی اپنے بلاک صدور کے ذریعے ڈاکٹروں کے مشورے پر یہ کٹ تقسیم کریں گے۔ ستیہ گرہ مہم کے تحت گاؤں کو سینیٹائیز بھی کیا جانا ہے اور اس کے لیے 18 ہزار لیٹر سینیٹائزر کی پہلی کھیپ بھی لکھنؤ پہنچ چکی ہے۔


پرینکا واڈرا نے اس کے ساتھ ہی ایک خط بھی بھیجا ہے جس میں لکھا ہے کہ یہ واضح ہو چکا ہے کہ حکومت کی زیادہ فکر عوام کی زندگی بچانے کی نہیں بلکہ ایک رہنما کی شبیہ بچانے کی ہے۔ بد قسمتی کی بات ہے کہ سب سے بڑا ویکسین ساز ملک ہونے کے باوجود ہمارے یہاں ویکسین کی کمی ہے لیکن یہ انسانیت کا تقاضہ ہے کہ سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھ کر ہم سب کی مدد کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔