سینئر آئی اے ایس افسر تُہین کانت پانڈے نئے فائنانس سکریٹری

محکمہ انوسٹمنٹ اینڈ پبلک ایسیٹ مینجمنٹ میں کام کر رہے تُہین کانت پانڈے کو ٹی وی سومناتھن کے کابینہ سکریٹری کے طور پر تقرر ہونے سے وزارت مالیات میں سب سے طاقتور بیوروکریٹ بننے کا موقع ملا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

مرکزی حکومت نے 1987 بیچ کے اڈیشہ کیڈر کے آئی اے ایس افسر تُہین کانت پانڈے کو نیا فائنانس سکریٹری مقرر کیا ہے۔ انہیں حکومت میں سب سے سیئنر بیوکریٹ کے طور پر گنا جاتا ہے۔ تُہین کانت ابھی محکمہ انوسٹمنٹ اینڈ پبلک ایسیٹ مینجمنٹ ‘DEEPAM’ کے سکریٹری کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق وزارت پرسنل نے اپنے ایک حکم میں تُہین کانت پانڈے کی تقرری کی جانکاری دی ہے۔ اس سلسلے میں وزارت نے بتایا کہ مرکزی کابینہ کی تقرری کمیٹی نے انہیں فائنانس سکریٹری کے طور پر تقرر کئے جانے کی منظوری دی ہے۔


فائنانس سکریٹری کا عہدہ وزارت مالیات میں کافی طاقتور تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہ اس وزارت کا سب سے سینئر سکریٹری کاعہدہ ہوتا ہے۔ اس طرح یہ عہدہ ملنے کے ساتھ ہی تُہین کانت پانڈے اب وزارت مالیات کے سب سے طاقتور بیوکریٹ بن جائیں گے۔ نئی تقرری سے پہلے یہ عہدہ ٹی وی سومناتھن سنبھال رہے تھے جن کے گزشتہ مہینے کابینہ سکریٹری بنائے جانے کی وجہ سے یہ جگہ خالی ہو گئی تھی۔

وزارت پرسونل نے گزشتہ مہینہ بتایا تھا کہ مرکزی کابینہ کی تقرری کمیٹی نے ٹی وی سومناتھن کو 2 سال کے لیے کابینہ سکریٹری بنانے کی منظوری دی ہے۔ قابل ذکر ہو کہ ٹی وی سومناتھن بھی 1987 بیچ کے ہی تمل ناڈو کیڈر کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ وہ 2021 سے وزارت مالیات  میں فائناناس سکریٹری کا عہدہ سنبھال رہے تھے۔ اس سے پہلے ان کے پاس وزارت مالیات میں 2019 سے اکسپنڈیچر سکریٹری کی ذمہ داری تھی۔ سومناتھن 2015 سے 2017 کے درمیان وزیراعظم دفتر میں بھی کام کر چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔