ریاض میں عالمی مسابقہ قرآن، حیدرآباد کے محمد شعیب شرف الدین کا انتخاب

اس انتخاب کے لئے محمد شعیب شرف الدین نے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا اور بارگاہ نبویؐ میں بیشمار درود و سلام پیش کیا۔ قاری محمد شعیب شرف الدین کی کامیابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>محمد شعیب شرف الدین، تصویر یو این آئی</p></div>

محمد شعیب شرف الدین، تصویر یو این آئی

user

یو این آئی

حیدرآباد: سعودی حکومت کی جانب سے ریاض میں منعقد ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے عالمی مسابقہ قرآن و اذان ”عطر الکلام“میں شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے حافظ قاری محمد شعیب شرف الدین فرزند قاری محمد نصیر الدین منشاوی کا انتخاب عمل میں آیا۔

اس عظیم الشان مسابقہ میں 50 ہزار قرا کرام و مؤذنین میں سے 50 لوگوں کو اس مسابقہ میں حصہ لینے والوں کو منتخب کیا گیا۔ اس مسابقہ کا آن لائن آڈیشن”عطر الکلام“ کی ویب سائٹ پر ہوا جن کے تین مراحل تھے۔ پہلے مرحلہ میں 20 سیکنڈ کی آڈیو کلپ اپ لوڈ کرنا تھا، دوسرے مرحلہ میں ایک منٹ کی آڈیو کلپ اور تیسرے مرحلہ میں دو منٹ کی ویڈیو کلپ کو ترتیب وار اپ لوڈ کرنا تھا۔


اس انتخاب کے لئے محمد شعیب شرف الدین نے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا اور بارگاہ نبویؐ میں بیشمار درود و سلام پیش کیا۔ قاری محمد شعیب شرف الدین کی کامیابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی گئی ہے۔ اس کی تصویر ویب سائٹ پر دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔