سعودی عرب: مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ٹڈیاں پکڑنے پر تنبیہ

تمام شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کیڑے مار دواؤں کے خلاف دیکھ بھال اور احتیاط برتیں اور ایسی جگہوں سے دور رہیں جہاں پر کیڑے مار اسپرے کیا گیا ہو

<div class="paragraphs"><p>بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

user

قومی آواز بیورو

الریاض: سعودی عرب میں قومی مرکز برائے تحفظ حشرات و انسداد امراض حیوانات ونباتات ’وقاء‘ اور ڈاریکٹوریٹ جنرل برائے انسداد صحرائی ٹڈی نے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے علاقوں میں پندرہ اپریل تک ٹڈیاں پکڑنے پر پابندی عاید کی ہے۔

ان مراکز نے تمام شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ کیڑے مار دواؤں کے خلاف دیکھ بھال اور احتیاط برتیں اور ایسی جگہوں سے دور رہیں جہاں پر کیڑے مار اسپرے کیا گیا ہو۔

حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ٹڈیوں کو کیڑے مار دوا کے ساتھ جمع نہیں کیا جاتا مگر ان کے زہر سے متاثرہ کیڑے کھانے کی وجہ سے انہیں کھانے میں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ بیان میں زور دیا گیا ہے کہ شہری صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے صحرائی ٹڈیوں کے بارے میں بروقت اطلاع دیں۔

دوسری طرف ماہرین نے ایسی صحرائی ٹڈیوں کے کھانے کے خلاف متنبہ کیا ہے جن پر قابو پانے کے لیے کیڑے مار اسپرے کیا جا رہا ہے۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔